قومی خبریں

راہل گاندھی دہلی کے مکھرجی نگر پہنچے، چائے کی چسکی لیتے ہوئے یو پی ایس سی طلبا سے کی ملاقات

راہل گاندھی کی رابطہ عامہ مہم جاری ہے، وہ آج اچانک دہلی کے مکھرجی نگر پہنچے اور یو پی ایس سی کی تیاری کر رہے طلبا سے ملاقات کی، چائے کی چسکیوں کے درمیان انھوں نے پوچھا ’تیاری کیسی چل رہی‘۔

<div class="paragraphs"><p>مکھرجی نگر میں طلبا کے ساتھ چائے پیتے راہل گاندھی</p></div>

مکھرجی نگر میں طلبا کے ساتھ چائے پیتے راہل گاندھی

 

@INCIndia

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعرات کو دہلی کے مکھرجی نگر علاقہ میں پہنچ کر یو پی ایس سی اور ایس ایس سی کی تیاری کرنے والے طلبا و طالبات سے ملاقات کی۔ راہل گاندھی سڑک کنارے ہی ان نوجوانوں کے ساتھ بیٹھ گئے۔ کافی دیر کی بات چیت میں طلبا نے راہل گاندھی کے ساتھ اپنے امتحان کی تیاری سے جڑے تجربات شیئر کیے۔ اس درمیان راہل گاندھی نے طلبا سے اور طلبا نے راہل گاندھی سے کئی سوال پوچھے۔ راہل گاندھی جب مکھرجی نگر پہنچے تو ان کے ساتھ پرینکا گاندھی کے بیٹے ریحان واڈرا بھی موجود تھے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی کا اچانک لوگوں کے درمیان پہنچنا سرخیوں میں ہے۔ راہل گاندھی حال ہی میں کرناٹک اسمبلی انتخاب کی تشہیر کے بعد دہلی لوٹے ہیں۔ کرناٹک میں کانگریس پورے زور و شور سے انتخاب لڑ رہی ہے۔ پارٹی لیڈران کا دعویٰ ہے کہ وہ کرناٹک مین حکومت بنانے جا رہی ہے۔ کرناٹک میں راہل گاندھی نے سماجی انصاف کی بات کرتے ہوئے ذات پر مبنی مردم شماری کا مطالبہ کیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ بھارت جوڑو یاترا کے بعد سے ہی راہل گاندھی کئی مواقع پر عام لوگوں، نوجوانوں، طلبا اور سماج کے دیگر طبقات کے ساتھ لگاتار رابطے میں ہیں۔ منگل کی شام کو ہی راہل گاندھی اچانک دہلی کے بنگالی مارکیٹ اور پرانی دہلی کے جامع مسجد علاقے میں پہنچے تھے۔ انھوں نے بنگالی مارکیٹ میں گول گپے کا لطف اٹھایا تھا اور جامع مسجد علاقہ میں تربوز کا شربت پیا تھا۔ ان سے ملاقات کے لیے لوگوں میں زبردست جوش دیکھنے کو ملا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined