دہلی اور شمالی ہندوستان میں آلودگی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کر چکا ہے، جو عوام کی صحت کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔ اس بحران پر آراء دیتے ہوئے کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ماہر ماحولیات ویملیندو جھا کے ساتھ گفتگو کرتے نظر آئے۔ ویملیندو جھا نے بتایا کہ اس آلودگی کے اثرات نہ صرف موجودہ نسل پر پڑ رہے ہیں بلکہ آنے والی نسلوں کا مستقبل بھی خطرے میں ہے۔
Published: undefined
شدید آلودگی کے بحران کے باوجود راہل گاندھی علی الصبح 6 بجے انڈیا گیٹ پر پہنچے تھے۔ ویڈیو کے کپشن میں انہوں لکھا کہ شمالی ہندوستان کا آلودگی کا بحران محض موسمی نہیں ہے بلکہ یہ ایک نیشنل ایمرجنسی بن چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بحران ہماری صحت اور مستقبل پر سنگین اثرات ڈال رہا ہے۔ ان کے مطابق ویملیندو جھا نے بتایا کہ دہلی میں آلودگی کی سطح اے کیو آئی 900، 1500 اور 1700 تک پہنچ چکی ہے، جو انتہائی خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر تیسرا بچہ سانس کی بیماریوں کا شکار ہو رہا ہے اور دہلی میں رہنے والے افراد کی اوسط عمر 10 سے 12 سال کم ہو سکتی ہے۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے اس بات پر زور دیا کہ اس بحران کا حل صرف سیاسی بیان بازی سے نہیں نکلے گا، بلکہ ہمیں ایک مشترکہ اور فوری اقدام کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آلودگی کے اس بحران کا ایک بہت بڑا سبب گاڑیوں کے اخراجات، تعمیراتی دھول اور کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس ہیں، جو پورے سال آلودگی پھیلاتے ہیں۔ انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ زیادہ تر فضائی معیار مانیٹرز کام نہیں کرتے اور جو کرتے ہیں وہ زیادہ سے زیادہ 500 اے کیو آئی دکھاتے ہیں، حالانکہ حقیقت میں ہم 1500 اے کیو آئی کے برابر زہریلی ہوا سانس لے رہے ہیں۔
Published: undefined
ویملیندو جھا کے مطابق اس بحران کو حل کرنے کے لیے فوری اور بڑے پیمانے پر اقدامات کی ضرورت ہے، جس کے لیے حکومت، کمپنیوں، ماہرین اور عوام کو ایک ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ اگر پارلیمنٹ اجلاس کے دوران ہم سب اس بحران کا سامنا کرتے ہیں تو ہمارے سوجھے ہوئے آنکھوں اور گلے کی تکلیفوں کے ذریعے یہ بحران ہمیں یاد دلائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صاف ہوا کوئی عیش و آرام کی چیز نہیں بلکہ ایک بنیادی ضرورت ہے۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے اس بات پر زور دیا کہ دہلی اور پورے ملک میں عوام کو صاف ہوا کی فراہمی کے لیے عوامی ٹرانسپورٹ کی توسیع، تھرمل پاور پلانٹس کی منتقلی اور آلودگی کو عوامی صحت کی پالیسیوں کے ساتھ جوڑنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف دہلی کا نہیں بلکہ پورے ملک کا بحران بن چکا ہے، جس کا فوری حل نکالنا ضروری ہے۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے کہا کہ حکومت کو اس بحران کا حل نکالنے کے لیے مضبوط سیاسی ارادے اور فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ اس آلودگی کے بحران کا حل عوام کی زندگیوں کو بچانے، ہمارے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے اور ہمارے ملک کی عزت بحال کرنے کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے تمام افراد اور حکومتی اداروں سے اپیل کی کہ وہ اس سنگین مسئلے پر فوری اور موثر اقدامات کریں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز