قومی خبریں

آنند وہار ریلوے اسٹیشن پر ’قلی‘ بنے راہل گاندھی، سر پر اٹھایا سامان

کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے عام لوگوں سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہے۔ انہیں آج آنند وہار ریلوے اسٹیشن پر ایک 'قلی' کے طور پر دیکھا گیا اور وہ اپنے سر پر سامان بھی اٹھائے ہوئے تھے

<div class="paragraphs"><p>قلیوں کے درمیان راہل گاندھی / تصویر ایکس</p></div>

قلیوں کے درمیان راہل گاندھی / تصویر ایکس

 

نئی دہلی: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی بھارت جوڑو یاترا کے بعد سے زندگی کے ہر شعبہ حیات سے وابستہ عام لوگوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ ٹرک ڈرائیوروں، مکینکوں، کھیت مزدوروں وغیرہ سے ملاقات کر چکے راہل نے اب ریلوے اسٹیشن پر کام کرنے والے قلیوں سے ملاقات کی ہے۔ راہل گاندھی نے آنند وہار آئی ایس بی ٹی، دہلی کا دورہ کیا اور قلیوں بات چیت کی۔ دریں اثنا، راہل گاندھی نے نہ صرف ان کی سرخ رنگ کی وردی زیب تن کی بلکہ انہی کی طرح سر پر سامان بھی بھی اٹھایا!

Published: undefined

راہل گاندھی نے اپنے واٹس ایپ چینل پر جاری کردہ بیان میں کہا ’’آج دہلی کے آنند وہار ٹرمینل پر وہاں کام کرنے والے قلی بھائیوں سے ملاقات کی۔ کافی وقت سے میرے دل میں بھی خواہش تھی اور انہوں نے بھی بہت پیار سے بلایا تھا۔ اور ہندوستان کے محنتی بھائیوں کی خواہش تو ہر حال میں پوری ہونی چاہئے۔‘‘

Published: undefined

کانگریس نے اسے راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا قرار دیا ہے۔ کانگریس نے ٹوئٹ کیا، ’’راہل گاندھی جی نے آج دہلی کے آنند وہار ریلوے اسٹیشن پر قلی ساتھیوں سے ملاقات کی۔ حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ریلوے اسٹیشن کے قلی ساتھیوں نے ان سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی۔ آج راہل جی ان کے درمیان پہنچے اور اطمینان سے اس کی بات سنیں۔ بھارت جوڑو یاترا جاری ہے۔‘‘

Published: undefined

ریلوے اسٹیشن پر قلی کی طرح سامان اٹھاتے راہل گاندھی / تصویر واٹس ایپ

راہل گاندھی نے یکم اگست کو دہلی کی ہول سیل سبزی اور پھلوں کی منڈی میں دکانداروں کے ساتھ بات چیت کی تھی۔ ایک سبزی فروش کے آنسو بہاتے ہوئے قیمتوں میں اضافے کے بارے میں بات کرتے ہوئے خود کو اور اپنے جیسے دوسرے لوگوں کو درپیش مشکلات بیان کی تھیں۔ اسی ویڈیو کو دیکھنے کے بعد راہل گاندھی سبزی منڈی پہنچے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined