کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے منریگا کی شرح مزدوری میں ہوئے اضافہ کو لے کر مودی حکومت پر طنز کے تیر چلائے ہیں۔ راہل گاندھی نے منریگا مزدوروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم مودی اب آپ سے یہ سوال کر سکتے ہیں کہ آپ اتنی بڑی رقم کا کیا کریں گے؟
Published: undefined
دراصل مرکزی حکومت کی طرف سے منریگا کی شرح مزدوری میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ لیکن یہ اضافہ ’اونٹ کے منھ میں زیرہ‘ کے برابر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ راہل گاندھی نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں اس پر طنز کیا ہے۔ انھوں نے اپنے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر کیے گئے پوسٹ میں لکھا ہے ’’منریگا مزدوروں کو مبارکباد۔ وزیر اعظم نے آپ کا محنتانہ 7 روپے بڑھا دیا ہے۔ اب شاید وہ آپ سے پوچھیں ’کیا کیجیے گا آپ اتنی بڑی رقم کا؟‘ اور 700 کروڑ روپے خرچ کر آپ کے نام پر ’شکریہ مودی‘ کی مہم بھی شروع کر دیں۔‘‘
Published: undefined
اپنے پوسٹ میں راہل گاندھی آگے لکھتے ہیں ’’جو مودی جی کی اس بے پناہ ہمدردی سے ناراض ہیں، وہ یاد رکھیں- انڈیا اتحاد کی حکومت پہلے دن ہر مزدور کا محنتانہ بڑھا کر 400 روپے روزانہ کرنے والی ہے۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ مرکزی حکومت کی طرف سے منریگا کی شرح مزدوری میں اضافہ کیا گیا اور نئی شرحیں ریاست وار طے کی گئی ہیں۔ اس کے تحت سب سے زیادہ مزدوری گوا ریاست میں تقریباً 10.56 فیصد بڑھی ہے، جبکہ ملک کی سب سے زیادہ آبادی والے اتر پردیش 3.04 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ اس طرح دیکھا جائے تو اتر پردیش میں مزدوری کا اضافہ محض 7 روپے ہوگا۔ پہلے یہ مزدوری روزانہ 230 روپے تھی جو اب بڑھ کر 237 روپے روزانہ ہو جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined