قومی خبریں

راہل گاندھی آج جموں وکشمیر میں دو ریلیوں سے خطاب کریں گے

جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ 25 ستمبر اور تیسرے اور آخری مرحلے کی پولنگ یکم اکتوبر کو منعقد ہوگی جبکہ ووٹوں کی گنتی آٹھ اکتوبر کو ہوگی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

کانگریس لیڈر راہل گاندھی آج یعنی پیر کو اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ کی انتخابی مہم کے آخری دن جموں و کشمیر میں دو ریلیوں سے خطاب کریں گے۔

Published: undefined

پارٹی ذرائع کے مطابق راہل گاندھی پہلے ضلع پونچھ کے سورنکوٹ میں دن کے بارہ بجے کے بعد ایک ریلی سے خطاب کریں گے اس کے بعد وہ دن کے 1 بجکر 30 منٹ پر سری نگر کے شالہ ٹینگ علاقے میں ایک اور انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔

Published: undefined

بتادیں کہ شالہ ٹینگ اسمبلی حلقے سے جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر طارق قرہ پارٹی کے امید وار ہیں۔ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس اور نیشنل کانفرنس نے قبل از انتخابات الائنس کیا ہے۔ نیشنل کانفرنس نے 52 سیٹوں جبکہ کانگریس نے 31 نشستوں پر اپنے امید وار کھڑا کئے ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ 25 ستمبر اور تیسرے اور آخری مرحلے کی پولنگ یکم اکتوبر کو منعقد ہوگی جبکہ ووٹوں کی گنتی آٹھ اکتوبر کو ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined