کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بدھ کے روز مرکز کی مودی حکومت کو کسان تحریک معاملے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ دھرنا کی جگہ پر کئی لوگوں کی موت کے باوجود کسان تین زرعی قوانین کی مخالفت کر رہے ہیں، لیکن حکومت ان پر ذرا بھی توجہ نہیں دے رہی ہے۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’اپنے کھیتوں اور ملک کی حفاظت کے لیے کسان دھیرے دھیرے مر رہے ہیں۔ لیکن وہ ڈرتے نہیں ہیں اور اپنے رخ کے تئیں سچے ہیں۔‘‘ تین نئے زرعی قوانین کے خلاف مظاہرہ کر رہے 500 سے زائد کسانوں کی اب تک موت ہو چکی ہے، اور اس کو مدنظر رکھتے ہوئے راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں 500 ڈیتھ ایٹ فارمرس پروٹیسٹ ہیش ٹیگ بھی لگایا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ پنجاب، ہریانہ اور مغربی اتر پردیش کے سینکڑوں کسان گزشتہ سال 26 نومبر سے قومی راجدھانی کے کئی سرحدوں پر تین زرعی قوانین کی مخالفت کر رہے ہیں۔ گزشتہ 6 مہینوں میں مظاہروں کے مقام پر 500 سے زائد کسان اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ کسان تینوں زرعی متنازعہ قوانین کو واپس لینے اور اپنی پیداوار کی کم از کم حمایتی قیمت (ایم ایس پی) یقینی کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined