نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی بدھ کے روز پدوچیری کے دورے پر ہیں۔ اس سال ہونے جا رہے اسمبلی انتخابات سے قبل راہل گاندھی کا یہ پہلا دورہ ہے۔ راہل گاندھی نے یہاں ماہی گیروں سے براہ راست مکالمہ کیا اور ان کے مسائل جاننے کی کوشش کی۔
Published: undefined
پدوچیری کے متھیا لپیٹ میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ’’مرکزی حکومت نے کسانوں کے خلاف تین قوانین منظور کیے ہیں، جس کی وجہ سے کسانوں کا بہت نقصان ہونے جا رہا ہے۔ کسان ہمارے ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، لیکن حکومت نے ان سے پوچھے بغیر یہ تینوں قانون بنائے ہیں۔‘‘
Published: undefined
راہل گاندھی نے کہا کہ مرکزی حکومت میں ماہی گیروں کے لئے ایک علیحدہ وزارت ہونی چاہیے تاکہ ان کی آواز بھی سنی جا سکے۔ ماہی گیروں کو انشورنس، پنشن کی سہولیات بھی دی جانی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر تامل زبان سب سے اہم ہے اور اس کے بعد ہی کسی دیگر زبان کو سنا جانا چاہیے۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے کہا کہ یہ قوانین صرف کسانوں کو نہیں بلکہ آپ جیسے ماہی گیروں اور تمام عام لوگوں کو بھی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’آپ سمندر والے کسان ہیں، جو ملک کے باشندگان کے لئے کام کر رہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ سمندر کی طاقت ماہی گیروں کے ہاتھ میں رہے نہ کہ صرف ایک یا دو افراد کے ہاتھ میں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز