قومی خبریں

راہل گاندھی نے سنبھالی کانگریس کی کمان

راہل گاندھی نے آج کانگریس صدر کے عہدہ کی کمان سنبھال لی۔ پارٹی کے الیکشن افسر ایم رام چندرن نے انہیں پارٹی ہیڈکوارٹرمیں ایک تقریب میں صدر ہونے کا سرٹیفکیٹ دیا۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا تصویر: صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنی ماں سونیا کی پیشانی کا بوسہ لیتے راہل گاندھی

تقریب میں راہل گاندھی کی والدہ اور کانگریس کی سبکدوش ہونے والی صدر سونیا گاندھی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، پارٹی کے خزانچی موتی لال وورا، پارٹی جنرل سکریٹری جناردن دویدی، پارٹی کے دیگر سینئر لیڈر اور بڑی تعداد میں کارکنان موجود تھے۔

اس موقع پر گاندھی کی بہن پرینکا گاندھی واڈرا اور ان کے شوہر رابرٹ واڈرا بھی موجود تھے۔

24 اکبر روڈ پر واقع پارٹی ہیڈ کوارٹر کے باہر بڑی تعداد میں کارکن ڈھول تاشوں کے ساتھ جشن منا رہے تھے۔ کچھ لوگ قبائلی لباس میں ناچ گا کر جشن منا رہے تھے تو کچھ بھولے شنکر اور ہنومان جی کے بھیس میں نظر آرہے تھے۔

Published: 16 Dec 2017, 12:40 PM IST

اترپردیش کے امیٹھی سے لوک سبھا رکن راہل گاندھی ملک کی سب سے بڑی اور سب سے زیادہ پرانی سیاسی پارٹی کی باگ ڈور سنبھالنے والے نہرو گاندھی خاندان کے چھٹے رکن ہیں۔ وہ 2013 سے کانگریس کے نائب صدر تھے۔

پارٹی صدر کے عہدہ کے لئے ہوئے انتخابات میں مسٹر گاندھی نے 04 دسمبر کو کاغذات نامزدگی داخل کیا تھا۔ نامزدگی کاغذات کے کل 89 فارم جمع کرائے گئے تھے اور ان کے لئے 890 تجویز کنندگان تھے۔ تمام فارم راہل گاندھی کے نام کے بھرے گئے تھے۔ رام چندرن نے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 11 دسمبر کو راہل گاندھی کے بلامقابلہ صدر منتخب ہونے کا با ضابطہ اعلان کیا تھا۔

Published: 16 Dec 2017, 12:40 PM IST

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 16 Dec 2017, 12:40 PM IST