نئی دہلی: ناگالینڈ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر چل رہی سیاسی سرگرمیوں کے بیچ کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر زبردست حملہ بولا ہے۔ انہوں نے ناگا معاملہ پر وزیر اعظم مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
کانگریس صدر راہل گاندھی نے دوسال قبل ہوئے ناگا معاہدے کا نفاذ نہ ہونے پر وزیر اعظم نریندرمودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی ملک کے پہلے وزیر اعظم ہیں جن کی باتوں کا کوئی مطلب نہیں رہ گیا ہے۔
Published: 04 Feb 2018, 3:52 PM IST
راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ گزشتہ سال اگست میں ناگا معاہدہ ہواتھا تب مودی نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ ایک تاریخی معاہدہ ہے، آج فروری 2018 ہے لیکن اس معاہدے کا کچھ پتہ نہیں ہے۔ انھوں نے مزید لکھا ہے کہ مودی ملک کے پہلے وزیر اعظم ہیں جن کی باتوں کا کوئی مطلب نہیں ہوتا۔ راہل گاندھی نے یہ تبصرہ ایسے وقت میں کیا ہے جب 27فروری کو ناگالینڈ میں اسمبلی انتخابات ہورہے ہیں۔
واضح رہے کہ 3 اگست 2015 کو وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ حکومت ناگا باغیوں کے ساتھ ایک معاہدہ تک پہنچ گئی ہے اور یہ معاہدہ نہ صرف اس مسئلہ کو ختم کر دے گا، بلکہ یہ شمالی مشرقی خطہ کے نئے مستقبل کی شروعات کی بھی علامت ہے۔
Published: 04 Feb 2018, 3:52 PM IST
تین اگست 2015 کو وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال کی موجودگی میں این ایس سی این کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کئے تھے۔ حالانکہ معاہدہ کی تفصیلات کو عوامی نہیں کیا گیا تھا۔ اس معاہدہ سے قبل 3 اگست 2015 کو ڈرامائی انداز میں ٹوئٹ کر کے وزیر اعظم نے ملک کو حیرت میں ڈال دیا تھا۔ انہوں نے لکھا تھا ’’میں آج شام 6.30 بجے آر سی آر (وزیر اعظم کی رہائش گاہ) میں ایک خصوصی اعلان کرنے والا ہوں۔‘‘ انہوں نے ایک دیگر ٹوئٹ میں لکھا تھا ’’آج شام 6.30 بجے ہم آر سی آر میں ایک اہم اور تاریخی تقریب کے گواہ بنیں گے۔ ‘‘
Published: 04 Feb 2018, 3:52 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 04 Feb 2018, 3:52 PM IST