بائیں محاذ کی مزدور تنظیموں نے ملک گیر بھارت بند کا اعلان کیا ہے جس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب کانگریس کے سابق صدر اور کیرالہ سے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے اس بند کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ اس نے پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگس (پی ایس یو) کو کمزور کیا ہے۔ واضح رہے مغربی بنگال میں کئی ٹرینیں روکی گئی ہیں اور وہاں سب سے زیادہ بند کا اثر نظر آ رہا ہے۔
Published: undefined
اپنی حمایت کا اظہار راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ کیا جس میں انہوں نے کہا ’’مودی اور شاہ کی حکومت عوام مخالف، مزدور مخالف پالیسیوں نے خوفناک حد تک بے روزگاری پیدا کر دی ہے اور پبلک سیکٹر کی کمپنیوں کو کمزور کیا ہے تاکہ مودی کے سرمایہ دار دوستوں کو بیچنے کو صحیح ٹہرایا جا سکے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’آج 25 کروڑ مزدوروں نے اس کی مخالفت میں ’بھارت بند‘ بلایا ہے۔ میں انہیں سلام کرتا ہوں۔‘‘
Published: undefined
دہلی سمیت ملک کے کئی حصوں میں مزدوروں نے ریلیاں نکالیں اور تاجروں نے اپنے کاروبار بند رکھے۔ مغربی بنگال کے کئی حصوں میں سڑکوں اور ریلوے کا سفر متاثر ہوا جبکہ پولیس ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ ٹریفک متاثر نہ ہو۔ دہلی یونیورسٹی کے کئی کالجوں میں طلباء نے حمایت میں اپنی کلاسوں کا بائیکاٹ کیا، جس میں دہلی کا معروف اسٹیفن کالج بھی شامل ہے۔ واضح رہے مودی حکومت کی مزدور مخالف پالیسیوں کے خلاف دس مزدور تنظیموں نے ’بھارت بند‘ کا اعلان کیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined