لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی جمعہ کے روز ہتک عزتی معاملے میں اتر پردیش کے سلطان پور واقع ایم پی/ایم ایل اے کورٹ میں پیش ہوئے۔ اس دوران راہل گاندھی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ لکھنؤ ایئرپورٹ جاتے وقت راستے میں ایک موچی کی دکان پر رکے۔ اس دوران راہل گاندھی نے موچی سے کافی دیر تک بات چیت کی اور ان کے مسائل و تکالیف کو جاننے کی کوشش کی۔
Published: undefined
کانگریس پارتی نے اپنے آفیشیل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس ملاقات کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’حزب اختلاف لیڈر راہل گاندھی نے راستے میں گاڑی رکوا کر موچی کا کام کرنے والے کنبہ سے ملاقات کی۔ ہم ان محنت کش لوگوں کے حقوق کے لیے لگاتار لڑ رہے ہیں۔ سڑک سے پارلیمنٹ تک ان کی آواز بلند کر رہے ہیں۔ ان کا حال محفوظ اور مستقبل خوشحال بنانا ہی ہمارا ہدف ہے۔‘‘
Published: undefined
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راہل گاندھی سماعت کے بعد جب لکھنؤ ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہو رہے تھے تبھی راستے میں ایک موچی کی دکان پر اپنی گاڑی رکواتے ہیں۔ اس ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس سے قبل بھی راہل گاندھی نے اچانک دہلی کے جی ٹی بی نگر پہنچ کر ریہڑی پٹری والے دہاڑی مزدوروں سے ملاقات کی تھی۔ انھوں نے مزدوروں سے ان کے طرز زندگی اور روزگار سے جڑے مسائل کے بارے میں جانا تھا۔
Published: undefined
بہرحال، رائے بریلی سے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی جمعہ کو ہتک عزتی معاملے میں ایم پی/ایم ایل اے کورٹ میں پیش ہوئے جہاں عدالت کے سامنے انھوں نے اپنا بیان درج کرایا۔ اسپیشل جج شبھم ورما نے اس معاملے میں بیان درج کرانے کے لیے راہل گاندھی کو 26 جولائی کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت دی تھی۔ عدالت نے آئندہ سماعت کے لیے 12 اگست کی تاریخ مقرر کی ہے۔ راہل گاندھی کے وکیل کاشی پرساد شکلا نے بتایا کہ وہ پارلیمنٹ کی کارروائی چھوڑ کر عدالت میں پیش ہوئے ہیں اور اپنا بیان درج کرا دیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined