قومی خبریں

اچانک کرنال پہنچے راہل گاندھی، امریکہ میں زخمی نوجوان کے خاندان سے ملاقات کی

راہل گاندھی نے اچانک کرنال کے گھوگھڑی پور گاؤں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے امریکہ میں زخمی ہوئے نوجوان امت کے خاندان سے ملاقات کی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ ایکس</p></div>

تصویر بشکریہ ایکس

 

کرنال: کانگریس کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی آج صبح ہرینانہ کے کرنال ضلع میں پہنچے۔ وہ صبح تقریباً سوا پانچ بجے گھوگھڑی پور گاؤں میں آئے، جہاں انہوں نے ایک نوجوان کے خاندان سے ملاقات کی۔ وہ اس ملاقات کے بعد تقریباً سوا سات بجے وہاں سے روانہ ہوئے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے جس نوجوان امت کے خاندان سے ملنے کی خاطر یہ دورہ کیا، وہ امریکہ میں رہتے ہیں اور ایک حادثے میں زخمی ہو گئے تھے۔ راہل گاندھی نے اپنے حالیہ امریکہ کے دورے کے دوران امت سے ملاقات کی تھی اور اب ان کے خاندان سے ملنے پہنچے۔

راہل گاندھی نے امت کی والدہ بیرمتی اور والد بیر سنگھ سے بات چیت بھی کی۔ بیرمتی نے بتایا کہ ان کا بیٹا ڈیڑھ سال پہلے امریکہ گیا تھا اور وہاں کام کرتا ہے۔ حالیہ حادثہ کے بعد سے وہ فکر مند ہیں۔

Published: undefined

راہل گاندھی کے اس دورے کی اطلاع محض چند عہدیداروں کو ہی تھی اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی اس بارے میں بے خبر تھے۔ کچھ رہنما وقت پر پہنچنے کی کوشش کی لیکن تب تک راہل گاندھی جا چکے تھے۔

راہل گاندھی نے امت کے گھر پر تقریباً ایک گھنٹہ بیس منٹ گزارے، جہاں انہوں نے ان کے اہل خانہ سے خیریت دریافت کی۔ انہوں نے گھر سے دیسی گھی اور چورما بھی پیک کروایا اور اپنے ساتھ لے گئے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ راہل گاندھی کی عوامی رابطہ مہم ان کے سیاسی سفر کا اہم حصہ ہے، جس میں وہ باقاعدگی سے عام لوگوں سے مل کر ان کے مسائل کو جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کے دورے کا مقصد عوامی مسائل کے حل کے لیے آگاہی پیدا کرنا اور ان کے ساتھ براہ راست رابطہ قائم کرنا ہے۔ یہ ان کے لیے ایک موقع ہے کہ وہ لوگوں کی آواز سنیں اور ان کے خدشات کو حکومت تک پہنچانے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔ اس طرح، راہل گاندھی عوامی مسائل کو ترجیح دیتے ہوئے ایک قریبی اور متاثر کن رہنما کی حیثیت سے ابھر کر سامنے آتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined