’بھارت جوڑو یاترا‘ کو بریک دیے جانے کے بعد آج راہل گاندھی اچانک دہلی کے وَسنت وِہار بازار پہنچ گئے۔ راہل گاندھی کو بازار میں اپنے درمیان دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔ جیسے جیسے لوگوں کو پتہ لگتا گیا، راہل گاندھی کے آس پاس بھیڑ بڑھنے لگی اور لوگ ان کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے بے قرار نظر آئے۔
Published: undefined
کانگریس لیڈر ویریندر چودھری نے راہل گاندھی کی دہلی کے وسنت وِہار بازار میں گھومتے ہوئے دو تصویریں ٹوئٹر پر شیئر کی ہیں۔ ان میں راہل گاندھی سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ پہنے نظر آ رہے ہیں۔ ان تصویروں کے کیپشن میں کانگریس لیڈر نے لکھا ہے ’’دہلی کی سڑکوں پر عوام کے درمیان اچانک جا پہنچے راہل گاندھی جی۔ رکن پارلیمنٹ جی کو ایسے دیکھ کر بی جے پی اور عآپ والوں کا ٹمپریچر مزید بڑھ گیا ہوگا۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی آئے دن کچھ نہ کچھ ایسا نیا کرتے دکھائی دے رہے ہیں جس سے وہ عوام سے براہ راست جڑ سکیں۔ ابھی راہل گاندھی کی طویل پد یاترا چل رہی ہے جس سے انھیں کچھ دنوں کا آرام ملا ہے۔ اس کے باوجود وہ آرام نہیں کر رہے ہیں بلکہ دہلی کے بازاروں میں گھومتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اچانک اپنے درمیان راہل گاندھی کو دیکھ کر لوگ حیران بھی ہو رہے ہیں اور سیلفی کی درخواست بھی کر رہے ہیں۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ دو دن قبل 109 دن کی طویل یاترا کے بعد دہلی میں راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کو بریک دیا گیا ہے۔ اس بریک کے دوران یاترا میں ساتھ چلنے والے کنٹینر کی مرمت کی جا رہی ہے۔ کنٹینرس کی مرمت کے بعد یاترا پھر سے شروع ہوگی۔ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا 3 جنوری سے 5 جنوری تک یوپی میں رہے گی اور پھر ہریانہ ہوتے ہوئے آگے بڑھے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز