کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پی ایم مودی کو ایک بار پھر ہندوستانی معیشت کی بدحالی کے پیش نظر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ راہل گاندھی نے مودی حکومت پر حملہ آور ہوتے ہوئے کہا کہ منظم اور غیر منظم معیشت کا کورونا وائرس کے پہلے سے ہی کافی برا حال ہے۔ اتنا ہی نہیں، انھوں حکومت کو مشورہ بھی دیا جس پر عمل نہیں کیا گیا۔ راہل گاندھی نے واضح لفظوں میں یہ بھی کہا کہ جب تک کسانوں اور مزدوروں کو پیسہ ان کے ہاتھوں میں نہیں دیا جائے گا تب تک حالات میں بہتری نہیں ہو سکتی۔
Published: undefined
دراصل راہل گاندھی نے آج ایک ویڈیو ٹوئٹ کیا ہے جس کا کیپشن دیا ہے "آنجہانی راجیو گاندھی جی کے یوم پیدائش پر چھتیس گڑھ کانگریس کے پروگرام کے دوران میرے خطاب کے کچھ حصے۔" ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ "منظم اور غیر منظم معیشت کا کووڈ-19 کے پہلے سے ہی کافی برا حال ہے۔ جب تک پیسہ سیدھے سیدھے کسانوں، مزدوروں اور ایم ایس ایم ای کو نہیں دیا جائے گا، حالات میں بہتری نہیں ہو سکتی۔"
Published: undefined
غور طلب ہے کہ راہل گاندھی نے ہندوستان کے سابق وزیر اعظم اور والد راجیو گاندھی کے یوم پیدائش پر جمعرات کے روز چھتیس گڑھ میں منعقد تقریب کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے خطاب کیا۔ اس دوران انھوں نے کہا کہ "ہندوستان میں گزشتہ سالوں میں لوگوں کو بہت نقصان ہوا ہے۔ ہندوستان کی معیشت سمجھنی ہے تو یہ بات سمجھنی ہوگی کہ ہندوستان میں دو معیشتیں ہیں، ایک منظم معیشت، اس میں بڑی بڑی کمپنیاں شامل ہیں۔ اور دوسری غیر منظم معیشت، اس میں ہمارے کسان ہیں، مزدور ہیں، چھوٹے دکاندار ہیں اور لاکھوں کروڑوں غریب لوگ ہیں۔"
Published: undefined
ویڈیو میں راہل گاندھی کہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں کہ "کانگریس کی جن ریاستوں میں حکومت ہوتی ہے، ہم وہاں ان دونوں معیشتوں کو بیلنس کرنے کا کام کرتے ہیں۔ اگر غیر منظم معیشت مضبوط ہے تو وہ کوئی بھی جھٹکا برداشت کر سکتی ہے۔ گزشتہ 6 سالوں میں نریندر مودی جی نے غیر منظم معیشت پر حملہ کیا ہے۔ کیوں کیا ہے، کیونکہ اس غیر منظم معیشت میں پیسہ ہے اور نریندر مودی جی اس پیسے کو بڑے کاروباریوں کے حوالے کرنا چاہتے ہیں۔"
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined