قومی خبریں

2020 میں کسانوں سے زیادہ کاروباریوں نے کی خودکشی، راہل گاندھی نے مودی حکومت کی پالیسیوں کو ٹھہرایا ذمہ دار

راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر کچھ اعداد و شمار پیش کیے ہیں، اس کے مطابق سال 2016 میں 8573، 2017 میں 7778، 2018 میں 7990، 2019 میں 9052 اور 2020 میں 11716 کاروباریوں نے خودکشی کی۔

راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
راہل گاندھی، تصویر یو این آئی DHARMENDRA KUMAR

ہندوستان میں کسانوں کے ساتھ کاروباریوں کے ذریعہ خودکشی کے معاملے میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ اس تعلق سے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ کاروباری ہوں یا کسان، سبھی حکومت ہند کی خراب پالیسیوں کے شکار ہیں۔ معیشت کی مرمت کریں اور زندگی بچائیں۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر کچھ اعداد و شمار بھی پیش کیے ہیں۔ اس کے مطابق سال 2016 میں 8573، سال 2017 میں 7778، سال 2018 میں 7990، سال 2019 میں 9052 اور سال 2020 میں 11716 کاروباریوں نے خودکشی کی۔ جہاں تک کسانوں کی بات ہے، تو 11379 لوگوں نے سال 2016 میں خودکشی کی، اور پھر اس کے بعد 2017 میں یہ نمبر 10655 پہنچ گیا۔ اس کے بعد کے سالوں خودکشی کی تعداد 2018 میں 10349، سال 2019 میں 10281 اور سال 2020 میں 10677 پہنچ گئی۔

Published: undefined

اس سے قبل راہل گاندھی نے مہنگائی کو لے کر بھی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’’دیوالی ہے لیکن مہنگائی عروج پر ہے۔ یہ مذاق کی بات نہیں ہے۔ کاش مودی حکومت کے پاس عوام کے لیے ایک حساس دل ہوتا۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined