کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بدھ کے روز اپنے یوٹیوب چینل پر آنند وِہار ریلوے اسٹیشن پر گزشتہ دنوں قلی طبقہ سے ہوئی ملاقات کی ویڈیو شیئر کی۔ اس ویڈیو میں وہ قلیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اور ان کے مسائل کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
Published: undefined
دراصل راہل گاندھی نے گزشتہ 21 ستمبر کو آنند وِہار ریلوے اسٹیشن پر قلیوں سے بات چیت کی تھی اور ان کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ 27 ستمبر کو اس ملاقات کی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھلے ہی ان کے پاس کوئی تنخواہ نہیں ہے، کوئی پنشن نہیں ہے، کوئی ہیلتھ انشورنس نہیں ہے اور ریلوے سے کوئی سرکاری سہولیات نہیں ہیں، لیکن انھیں امید ہے کہ وقت بدل جائے گا۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے قلیوں سے ملاقات کے بارے میں کہا کہ ’’کچھ دن پہلے میری رامیشور جی (سبزی فروش) سے ملاقات ہوئی تھی۔ اس کی خبر ملتے ہی کچھ قلی بھائیوں نے مجھ سے ملنے کی گزارش کی اور موقع ملتے ہی میں آنند وِہار ٹرمینل پہنچ گیا۔ میں ان سے ملا اور کافی دیر تک بات چیت کی۔ اس دوران ان کی معمولات زندگی کو قریب سے جانا اور ان کی جدوجہد کو سمجھا۔‘‘
Published: undefined
قلیوں سے ملاقات کی ویڈیو یوٹیوب پر ڈالتے ہوئے راہل گاندھی نے اس کا عنوان لگایا ہے ’کندھوں پر بھار، دلوں میں محبت – بھارت جوڑتے قلی بھائی‘۔ اس ویڈیو میں وہ بتاتے نظر آ رہے ہیں کہ قلی ہندوستان کے سب سے محنت کش لوگوں میں شامل ہیں۔ نسل در نسل وہ اپنی زندگی لاکھوں مسافروں کے سفر میں مدد کرنے میں گزارتے ہیں۔ کئی لوگوں کے بازو پر بیج صرف ایک پہچان نہیں ہے، بلکہ یہ انھیں ملی ایک وراثت بھی ہے۔ یہ ان کے لیے ذمہ داری کا حصہ ہے، لیکن ان کے لیے بہت کم ترقی ہوئی ہے۔ راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ آج ہندوستان میں لاکھوں تعلیم یافتہ نوجوان ریلوے اسٹیشنوں پر قلی کی شکل میں کام کر کے اپنی روزی روٹی کمانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وجہ؟ ریکارڈ بے روزگاری۔ ملک کا خواندہ شہری دو وقت کی روٹی حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined