کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے راجستھان کے جئے پور واقع مہاتما گاندھی اسپتال میں اشوک گہلوت حکومت کی ’چرنجیوی ہیلتھ بیمہ یوجنا‘ سے مستفید ہونے والے مریضوں کے ساتھ اپنی بات چیت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’چرنجیوی یوجنا‘ 50 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت دیتا ہے جو کہ ہندوستان کا سب سے بہترین ہیلتھ انشورنس منصوبہ ہے۔ مہاتما گاندھی اسپتال میں چرنجیوی یوجنا سے استفادہ کرنے والے مریض اور ان کے اہل خانہ خود اس بات پر مہر لگا رہے ہیں۔ راہل گاندھی مزید کہتے ہیں کہ ’’مودی جی، اسے کہتے ہیں گارنٹی۔ تکلیف میں سہارا بننے، کندھے سے کندھا ملا کر چلنے کی گارنٹی۔ دیکھنا ہو تو کبھی آئیے مھارے راجستھان۔‘‘
Published: undefined
راہل گاندھی نے یہ ویڈیو یوٹیوب پلیٹ فارم پر جاری کیا ہے جس کا عنوان دیا ہے ’چرنجیوی راجستھان: 50 لاکھ روپے تک کا مفت علاج‘۔ اس ویڈیو میں وہ کہتے نظر آ رہے ہیں کہ ’’جئے پور کے مہاتما گاندھی اسپتال کے کینسر وارڈ میں مریضوں اور ان کے اہل خانہ سے ملنے کا موقع ملا۔ ان کا حال چال پوچھا اور ان سے چرنجیوی یوجنا کے فائدہ کے بارے میں بات کی۔‘‘
Published: undefined
راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ ’’راجستھان حکومت کی چرنجیوی یوجنا ہندوستان کا سب سے بڑا اور سب سے اچھا ہیلتھ انشورنس منصوبہ ہے۔ لاکھوں کنبوں کے لیے سکون کا ذریعہ۔ کسی بھی طرح کی سرجری، اعضا ٹرانسپلانٹیشن، ڈائلیسس، کینسر اور امراض قلب کا علاج- سب سے سنگین سے لے کر سب سے مہنگا تک- پوری طرح سے مفت ہے۔‘‘ انھوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کے اعلان کے بعد اب 25 لاکھ روپے تک کے مفت علاج کی سہولت کو بڑھا کر 50 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ 200 رکنی راجستھان اسمبلی کے لیے 25 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کو ہوگی۔ کانگریس ریگستانی ریاست میں اپنے کام کے زور پر لگاتار دوسری مدت کار حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ویسے راجستھان میں گزشتہ تین دہائیوں سے ہر مرتبہ حکومت بدلنے کی روایت رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined