قومی خبریں

راہل گاندھی نے سلطانپور کے موچی کو بھیجی چپل سینے کی مشین

قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے سلطان پور میں موچی رام چیت  سے کیا گیا وعدہ 24 گھنٹے کے اندر پورا کر دیا ہے۔ راہل گاندھی نے موچی رام چیت کو جوتے سلائی کرنے والی مشین بھیجی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ سوشل میڈیا</p></div>

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

 

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میںقائد حزب اختلاف  راہل گاندھی نے جمعہ  یعنی26 جولائی کو اتر پردیش کے سلطان پور میں موچی رام چیت سے ملاقات کے بعد انہیں تحفہ بھیجا ہے۔ راہل گاندھی نے رام چیت کے لیے جوتوں کی سلائی مشین بھیجی ہے۔ کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک پوسٹ کے ذریعے یہ جانکاری دی۔کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کیا اس سے رام چیت کے لیے جوتے سلائی کرنا آسان ہو جائے گا، یہ آپ کا راہل ہے، عام آدمی کا راہل۔"

Published: undefined

راہل گاندھی ہتک عزت کیس میں جمعہ  یعنی 26 جولائی کو سلطان پور کی ایم پی/ایم ایل اے عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت سے نکلنے کے بعد ایئرپورٹ جاتے ہوئے ایک موچی کی دکان پر رک گئے۔ اس دوران راہل گاندھی نے موچی رام چیت سے بات کی اور ان کی خیریت بھی جاننا چاہی۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی سے ملاقات پر موچی رام چیت نے کہا تھا، "ہم نے انہیں (راہل گاندھی) سے کہا تھا کہ میں سرمائے میں کمزور ہوں، غریب، مہربانی کرکے میری تھوڑی مدد کریں۔

Published: undefined

اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے، کانگریس پارٹی نے لکھا تھا، ’’قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے راستے میں کار روکی اور موچی کا کام کرنے والے ایک فرد سے ملاقات کی۔ ہم ان محنت کشوں کے حقوق کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں، سڑکوں سے پارلیمنٹ تک آواز اٹھا رہے ہیں۔ ہمارا مقصد ان کے حال کو محفوظ اور مستقبل کو خوشگوار بنانا ہے۔‘‘

Published: undefined

اس سے پہلے بھی کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے اچانک دہلی کے جی ٹی بی نگر پہنچ کر سڑک پر دکانداروں کے یومیہ اجرت والے مزدوروں سے ملاقات کی تھی۔ انہوں نے کارکنوں سے ان کی زندگیوں میں درپیش مشکلات اور روزگار سے متعلق مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined