بہار میں اسمبلی انتخاب کی تاریخ بہت قریب آ گئی ہے اور سبھی پارٹیاں ووٹروں کو لبھانے میں لگی ہوئی ہیں۔ اس درمیان بہار بی جے پی نے مفت کورونا ویکسین تقسیم کیے جانے کی بات کہی ہے جس پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مودی حکومت کو طنز کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے "حکومت ہند نے کووڈ ویکسین تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ جاننے کے لیے کہ ویکسین اور جھوٹے وعدے آپ کو کب ملیں گے، برائے کرم اپنی ریاست کے الیکشن کی تاریخ دیکھیں۔"
Published: undefined
دراصل مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے بہار اسمبلی انتخاب کے لیے آج بی جے پی کا انتخابی منشور 'آتم نربھر بہار کا روڈ میپ 25-2020' کے نام سے جاری کیا۔ اس دوران بی جے پی جنرل سکریٹری بھوپیندر یادو، مرکزی وزیر اشونی چوبے، نتیانند رائے، بی جے پی کے ریاستی صدر سنجے جیسوال سمیت کئی سینئر لیڈر موجود تھے۔ اس موقع پر سیتارمن نے کہا کہ "جب تک کورونا وائرس کا ٹیکہ نہیں آتا ہے، تب تک ماسک ہی ٹیکہ ہے، لیکن جیسے ہی ٹیکہ آئے گا تو ہندوستان میں اس کا پروڈکشن بڑے پیمانے پر کیا جائے گا۔" ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ "ہمارا عزم ہے کہ جب ٹیکہ تیار ہو جائے گا تب ہر بہاری باشندہ کو کورونا وائرس کا ٹیکہ مفت دستیاب کرایا جائے گا۔"
Published: undefined
سیتارمن کے اس بیان پر کافی ہنگامہ بھی پیدا ہوا ہے اور اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران اسے الیکشن میں فائدہ اٹھانے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔ ہنگامہ بڑھنے کے بعد بہار بی جے پی انچارج بھوپیندر یادو نے صفائی دیتے ہوئے کہا کہ "نرملا سیتارمن کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے۔ معمولی لاگت پر سبھی ہندوستانیوں کو (کووڈ) ٹیکہ دستیاب کرائے جائیں گے۔ ریاست اسے مفت کر سکتے ہیں، بہار میں ہم کریں گے۔"
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز