نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر تازہ حملہ بولا ہے۔ انہوں نے عالمی بھوک کے انڈیکس (گلوبل ہنگر انڈیکس 2020) کے حوالہ سے مودی حکومت کو ہدف تنقیدبنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا غریب بھوکا ہے کیونکہ حکومت اپنے کچھ خاص دوستوں کی جیبیں بھرنے میں لگی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ جمعہ کے روز جاری ہونے والے سال 2020 کے عالمی بھوک کے انڈیکس میں ہندوستان کا 94واں مقام ہے، جبکہ انڈونیشیا، پاکستان، نیپال اور بنگلہ دیش بھی ہندوستان سے بہتر صورت حال میں ہیں۔ راہل گاندھی نے اس تعلق سے شائع ہونے والی رپورٹ کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے۔
ٹوئٹ کے ساتھ راہل گاندھی نے لکھا، ’’ہندوستان کا غریب بھوکا ہے کیوں کہ حکومت صرف اپنے کچھ خاص دوستوں کی جیبیں بھرنے میں لگی ہے۔‘‘
Published: undefined
گلوبل ہنگر انڈیکس 2020 کے مطابق انڈونیشیا 70، نیپال 73، بنگلہ دیش 75 اور پاکستان 88ویں مقام پر ہے۔ راہل گاندھی ملک کی بدحال معیشت اور بے قابو کورونا بحران سمیت کئی مسائل پر لگاتار مودی حکومت کو گھیر رہے ہیں اور جواب طلب کر رہے ہیں، لیکن حکومت ان اہم مسائل پر خاموشی اختیار کئے بیٹھی ہے۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے ایک روز قبل کورونا کے دور میں معیشت پر لگے شدید جھٹکوں کے حوالہ سے مودی حکومت پر حملہ بولا تھا۔ انہون نے ایک گراف کے ذریعے بی جے پی یر یوں طنز کیا، ’’بی جے پی حکومت کی ایک اور زبردست کامیابی، پاکستان اور افغانستان نے بھی کورونا وائرس کو ہندوستان سے بہتر طریقہ سے قابو کیا ہے۔
Published: undefined
وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے دو دن قبل ٹئوٹ کر کے کہا تھا کہ فی کس مجموعی گھریلو مصنوعات کے معاملہ میں بنگلہ دیش جلد ہی ہندوستان کو پی پیچھے چھوڑ دے گا۔ اس میں انہوں نے آئی ایم ایف (عالمی مالیاتی فنڈ) کے اعداد و شمار کا حوالہ دیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز