ہریانہ کے نوح میں تشدد پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اقتدار میں بیٹھی بی جے پی حکومت پر سوال اٹھائےہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیسی حب الوطنی ہے جہاں بھائی کو بھائی سے لڑایا جاتا ہے۔ نیوز پورٹل ’اے بی پی ‘ پر شائع خبر کے مطابق کانگریس رہنما راہل گاندھی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہا کہ ہندوستان کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ ملک میں امن ہو۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے کہا کہ یہ کیسی حب الوطنی ہے جو ملک میں نفرت پھیلا رہی ہے، بھائی کو بھائی سے لڑایا جا رہاہے۔ میں شروع سے کہہ رہا ہوں کہ نفرت اور غصے سے ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ بھارت کو ترقی کے لیے امن کی ضرورت ہے۔ میں تمام ہندوستانیوں سے بھائی چارہ برقرار رکھنے کی اپیل کرتا ہوں، تشدد سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، صرف ہمارے ملک کو نقصان پہنچے گا۔
Published: undefined
نوح میں پیر یعنی 31 جولائی کو ایک مذہبی یاترا کے دوران دو برادریوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا اور کاروں کو آگ لگا دی۔ جس کے بعد کئی مقامات پر تشدد پھوٹ پڑا۔ صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچانے کے لیے مقامی انتظامیہ نے 5 اگست تک موبائل انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس سروس بند کر دی ہے۔
Published: undefined
خبر کے مطابق ہریانہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری (ہوم) ٹی وی ایس این پرساد نے بدھ یعنی 2 اگست کی شام ایک حکم نامے میں کہا کہ مجھے نوح، فرید آباد، پلوال اور گروگرام کے کمشنروں کی رپورٹوں کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ ان کے متعلقہ اضلاع میں صورتحال اب بھی سنگین ہےاور تناؤ ہے اس لیے ہم اس فیصلے پر پہنچے ہیں کہ موبائل اور انٹرنیٹ سروسز پر پابندی 5 اگست کی نصف شب تک جاری رہے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز