نئی دہلی: کانگریس صدر راہل گاندھی نے کسانوں کی قرض معافی کے مسئلہ پر مودی حکومت پر نشانہ لگایا ہے۔ انہوں نے کہ آسام اور گجرات کے وزرائے اعلیٰ کو انھوں نے جگا دیا ہے لیکن ابھی وزیراعظم نریندر مودی بدستور نیند میں ہیں اور وہ انہیں بھی جگائیں گے۔
راہل گاندھی نے کہا کہ حالیہ اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی نے تین ریاستوں میں جیت حاصل کی اور حکومت تشکیل دینے کے بعد کسانوں سے کیا وعدہ محض چھ گھنٹے سے بھی کم وقت میں پورا کر دیا۔ کانگریس پارٹی نے مدھیہ پردیش اور راجستھان میں کسانوں کا قرض معاف کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا ’’کانگریس پارٹی نے آسام اور گجرات کے وزرائے اعلی کو گہری نیند سے جگا دیا ہے۔ وزیراعظم ابھی گہری نیند میں ہیں، ہم ان کو بھی جگائیں گے۔‘‘
Published: undefined
کانگریس حکومتوں کے اس اعلان کے بعد کسانوں کو لبھانے کی ایک طرح سے مسابقت چل رہی ہے اور آسام کی بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت نے کسانوں کا قرض معاف کرنے کا اعلان کیا ہے اور گجرات حکومت نے دیہی علاقوں میں بجلی کے بل معاف کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
Published: undefined
قبل ازیں راہل گاندھی نے منگل کے روز کسانوں کے مسائل کے حوالہ سے مودی حکومت پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا، ’’کسانوں کی قرض معافی کے لئے ہم مرکزی حکومت پر دباؤ بنائیں گے۔ ہم وزیر اعظم کو اس وقت تک چین سے نہیں سونے دیں گے جب تک وہ کسانوں کا قرض معاف نہیں کر دیتے۔ تمام حزب اختلاف کی جماعتیں متحد ہو کر یہ مطالبہ کریں گی۔ اب تک وزیر اعظم نے کسانوں کا ایک روپیہ بھی معاف نہیں کیا ہے۔‘‘
راہل گاندھی نے کہا، ’’ہم نے کسانوں سے وعدہ کیا تھا کہ چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور راجستھان میں کانگریس کی حکومت آنے کے 10 دن کے اندر کسانوں کا قرض معاف کر دیا جائے گا۔ ہم نے اپنے وعدے کو پائے تکمیل تک پہنچا کر دکھا دیا ہے۔ دو ریاستوں میں 6 گھنٹہ کے اندر کسانوں کا قرض معاف کر دیا گیا اور تیسری ریاست میں جلد ہی کسانوں کو قرض معاف کیا جائے گا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی جیت کسانوں، مزدوروں، نوجوانوں اور غریبوں کی جیت ہے۔
واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے جب کانگریس حکومت والی ریاست میں کسانوں کا قرض معاف کیا گیا ہے۔ اس سے قبل کرناٹک میں راہل گاندھی نے کسانوں کے قرض معافی کا وعدہ کیا تھا اور حکومت بنتے ہی کرناٹک کی کانگریس-جے ڈی ایس مخلوط حکومت نے کسانوں کا قرض معاف کر دیا۔ کرناٹک کے بعد پنجاب میں بھی کانگریس حکومت کسانوں کا قرض معاف کر چکی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined