نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے لداخ میں ایل اے سی کے قریب چین کی طرف سے کئے جا رہے تعمیراتی کاموں کے حوالہ سے مودی حکومت کو ایک مرتبہ پھر ہدف تنقید بنایا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ چین مستقبل میں دشمنانہ کارروائی کی بنیاد رکھ رہا ہے، حکومت اس کو نظر انداز کر کے ہندوستان کے ساتھ غداری کر رہی ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ امریکہ نے لداخ میں چین کی طرف سے کئے جا رہے تعمیراتی کام کے حوالہ سے ہندوستان کو خبردار کیا ہے۔ امریکہ نے کہا کہ لداخ میں چینی سرگرمیاں چشم کشاں ہیں اور چین نے اس طرح کا ڈھانچہ تیار کیا ہے جو خطرے کی گھنٹی بجاتا ہے۔ یہ انکشاف ایک سینئر امریکی جنرل نے کیا ہے۔ امریکی جنرل چارلس اے فلن نے کہا ’’چین کا رویہ غیر مستحکم کرنے کی کوشش اور تعلقات کو نقصان پہنچانے والا ہے۔‘‘
Published: undefined
جنرل فلن نے کہا کہ چین سرحد کے اندر لگاتار سڑک تعمیر کے کام کو تیز کر رہا ہے، یہ غیر مستحکم کرنے والا اور نقصان دہ رویہ ہے، اس سے اس علاقے میں اسے کوئی فائدہ نہیں ملے گی۔ میرا خیال ہے کہ ہمیں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ چین کے نقصان دہ اور بدنیتی پر مبنی رویے سے نمٹا جا سکے۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے اس خبر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا ’’چین مستقبل میں دشمنانہ کارروائی انجام دینے کے لئے بنیادیں تیار کر رہا ہے۔ حکومت اس کو نظر انداز کر کے ہندوستان کو دھوکہ دے رہی ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined