کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ان ریاستوں کو مبارکباد دی ہے جو پیر کو اپنا یوم تاسیس منا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’جمہوری اقدار کو کسی بھی قیمت پر تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ریاستوں کو اس کے لیے تیار کیا گیا تھا۔‘‘ انھوں نے پیر کے روز ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ہندوستان میں ہر ریاست کی تشکیل جمہوری اقدار کی بنیاد پر ہوئی تھی، جسے ہر قیمت پر تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت ہے ہمارے بھائیوں اور بہنوں کو ان کی ریاست کی تشکیل کے دنوں کے لیے مبارکباد۔‘‘
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ آندھرا پردیش، چھتیس گڑھ، ہریانہ، کرناٹک، کیرالہ، مدھیہ پردیش، پنجاب، لکشدیپ اور پڈوچیری اپنا یوم تاسیس منا رہے ہیں۔ اس سے قبل ہفتہ کو راہل گاندھی نے پنجی میں بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ غصہ، نفرت اور تقسیم کی سیاست کرنے پر پقین کرتی ہے۔ راہل گاندھی نے جنوبی گوا کے ویلساؤ گاؤں میں ماہی گیروں کے ایک گروپ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ بہت واضح کرنا چاہتا ہوں کہ کانگریس اور بی جے پی کے درمیان کیا فرق ہے۔ کانگریس پورے ہندوستان کے لوگوں کو متحد کرنے اور انھیں ایک ساتھ آگے لے جانے میں یقین کرتی ہے۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے اس دوران یہ بھی کہا تھا کہ ’’ان (بی جے پی) کی نفرت کے تئیں ہمارا رد عمل محبت اور پیار ہے۔ اس لیے جہاں بھی وہ غصہ، تقسیم پھیلاتے ہیں، ہم محبت اور پیار پھیلاتے ہیں اور ہم لوگوں کو متحد کرتے ہیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز