ہندوستان میں بڑھتی مہنگائی سے لوگ بے حال ہیں۔ ہول سیل مہنگائی 9 سالوں کی اعلیٰ سطح پر جا پہنچا ہے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ایک بار پھر مودی حکومت کو گھیرا ہے۔ انھوں نے ٹوئٹ کر کہا ہے کہ ’’عوام کے ایشوز کمائی، مہنگائی، بی جے پی کے ایشوز فساد، تاناشاہی، ملک کو آگے بڑھانا ہے تو بی جے پی کی منفی سوچ اور نفرت کی سیاست کو ہرانا ہے۔ آؤ مل کر بھارت جوڑو۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ فروری 2022 میں تھوک پرائس انڈیکس پر مبنی شرح مہنگائی 13.11 فیصد رہی تھی۔ تھوک مہنگائی شرح کا گزشتہ پانچ مہینے کی یہ اعلیٰ سطح ہے۔ جنوری 2022 میں مہنگائی شرح 12.96 فیصد رہی تھی۔ مہنگائی شرح گزشتہ ایک سالوں سے زیادہ وقت سے لگاتار دہائی کے ہندسے میں ہے۔ ایک سال پہلے تھوک مہنگائی شرح 10.74 فیصد پر تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز