مدھیہ پردیش کے سیدھی ضلع میں بی جے پی رکن اسمبلی کے خلاف خبر لکھنے پر لاک اَپ میں صحافیوں کے کپڑے اتروانے پر راہل گاندھی نے سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’لاک اَپ میں جمہوریت کے چوتھے ستون کا چیر ہرن! یا تو حکومت کی گود میں بیٹھ کر ان کی تعریفیں کرو، یا جیل کے چکر کاٹو۔ ’نئے بھارت‘ کی حکومت سچ سے ڈرتی ہے۔‘‘
Published: undefined
دراصل مدھیہ پردیش کے ایک پولیس تھانے میں کھڑے نیم برہنہ مردوں کے ایک گروپ کی تصویریں سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں۔ اس میں ایک مقامی یوٹیوب صحافی کنشک تیواری کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ تیواری کے مطابق انھیں دیگر لوگوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا، جب وہ ایک تھیٹر اداکار نیرج کندر کے بارے میں پوچھ تاچھ کرنے کے لیے پولیس اسٹیشن گئے تھے۔ کندر کو بی جے پی رکن اسمبلی اور ان کے بیٹے کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
Published: undefined
سوشل میڈیا پر دکھائی دینے والی تصویریں سیدھی ضلع کے ایک پولیس اسٹیشن کی ہیں، جنھیں مبینہ طور پر 2 اپریل کو کلک کیا گیا تھا۔ مقامی یوٹیوب صحافی کنشک تیواری نے بتایا کہ وہ دیگر لوگوں کے ساتھ نیرج کندر کی گرفتاری کی مخالفت کر رہے تھے، جنھیں پولیس نے سیدھی سے بی جے پی رکن اسمبلی کیدارناتھ شکلا کی ایف آئی آر کی بنیاد پر گرفتار کیا تھا۔
Published: undefined
تیواری نے دعویٰ کیا کہ وہ اپنے کیمرہ پرسن کے ساتھ تھیٹر اداکار کے والد کی گزارش پر کندر کی گرفتاری کے بارے میں پوچھنے کے لیے پولیس اسٹیشن گئے تھے۔ تیواری نے کہا کہ پولیس نے انھیں گرفتار کر لیا اور 18 گھنٹے سے زیادہ وقت تک لاک اَپ میں رکھا اور بری طرح پیٹا۔ تیواری کا کہنا ہے کہ ’’میں ایک آزاد صحافی کی شکل میں کام کر رہا ہوں اور میں نے حال ہی میں ایک رپورٹ فائل کی تھی، جسے کیدارناتھ شکلا کے خلاف مانا گیا تھا اور اس خبر کی وجہ سے مجھے نشانہ بنایا گیا۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined