کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ایک بار پھر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’جب لوگوں کے درد اور نقصان کی بات آتی ہے تو ہندوستانی سرکار سو رہی ہوتی ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’چلیے حکومت کو جگاتے ہیں۔‘‘ اس ٹوئٹ کے ساتھ راہل گاندھی نے #SpeakUpforCovidNyay لگایا ہے۔
Published: undefined
غور طلب ہے کہ راہل گاندھی نے بی جے پی حکومت پر کورونا سے ہلاک ہونے والوں کے اعداد و شمار چھپانے کے الزام عائد کیے ہیں۔ راہل گاندھی لگاتار مودی حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ کورونا مہلوکین کے صحیح اعداد و شمار پیش کیے جائیں۔ ساتھ ہی کووڈ سے ہلاک ہونے والوں کے کنبہ کو معاوضہ دینے کا بھی مطالبہ راہل گاندھی لگاتار کر رہے ہیں۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے 24 نومبر کو ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ گجرات ماڈل کی بات تو ہوتی رہتی ہے، ہم نے جن کنبوں سے بات کی سب نے یہ کہا کہ کووڈ کے وقت نہ ان کو آکسیجن کی فراہمی ہوئی، نہ بستر ملا اور نہ ہی ونٹیلیٹر۔ ویڈیو میں راہل گاندھی نے کہا تھا کہ جب حکومت کو لوگوں کی مدد کرنی تھی تب حکومت نہیں تھی، جب لوگوں کو معاوضے کی ضرورت تھی تب بھی وہ وہاں نہیں تھی۔ حکومت جھوٹے اعداد و شمار پیش کرتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز