کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے پیر کے روز کورونا وبا کے درمیان ہندوستان کو غیر ملکی امداد لینے کے لئے مرکزی حکومت پر تنقید کی اور الزام لگایا کہ حکومت نے اپنا کام صحیح طریقے سے نہیں کیا ہے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ "مرکزی حکومت کا بیرونی ممالک سے حمایت ملنے پر بار بار سینہ ٹھوکنا مایوس کن ہے۔ اگر مودی سرکار نے اپنا کام کیا ہوتا تو ایسی نوبت نہیں آتی۔"
Published: undefined
راہل گاندھی نے اتوار کو کووڈ کی خراب صورتحال سے نمٹنے کے لئے نریندر مودی کی زیرقیادت مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا اور انہوں ایک ٹویٹ میں ایک ہندی کیپشن کی تصویر منسلک کرتے ہوئے کہا کہ "شہروں کے بعد اب دیہات بھی خدا کے رحم و کرم پر رہ گئے ہیں، کووڈ- 19 وبائی بیماری کی دوسری لہر گاؤں میں اب قہر برپا کیے ہوئے ہے۔"
Published: undefined
واضح ہو کہ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 366161 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر دو کروڑ 26 لاکھ 62 ہزار 575 ہوگئی۔ وہیں 353818 افراد اس وبا سے شفایاب ہوئے، جس کے بعد کووڈ- 19 کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 18671222 ہوگئی۔ اس وقت ملک میں کورونا کے فعال معاملوں کی تعداد 3745237 ہے۔ اسی دوران 3754 مریضوں کی اموات کے ساتھ اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار 116 ہوگئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز