رانچی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے منگل کو چائی باسا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پانی، جنگل اور زمین پر پہلا حق قبائلیوں کا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) آدیواسیوں (قبائلیوں) کو بنواسی (جنگل کے باشندگان) قرار دے کر ان سے یہ حق چھیننا چاہتی ہے۔ ہمارا عزم ہے کہ ہم انہیں یہ حق فراہم کریں گے۔
Published: undefined
انتخابات کا اعلان ہونے کے بعد جھارکھنڈ کے پہلے دورے پر پہنچے راہل گاندھی نے چائی باسا میں اسی ٹاٹا کالج میدان میں جلسہ سے خطاب کیا جہاں گزشتہ 3 مئی کو وزیر اعظم نریندر مودی نے خطاب کیا تھا۔ انہوں نے سنگھ بھوم سیٹ سے جے ایم ایم کے امیدوار جوبا مانجھی کے لئے ووٹ مانگے۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے اجلاس میں ہندوستانی آئین کا نسخہ دکھاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اسے پھاڑ کر پھینکنا چاہتی ہے۔ اس ملک میں قبائلیوں، دلتوں اور پسماندہ طبقات کو جو کچھ ملا ہے، وہ اس کتاب کی وجہ سے ملا ہے۔ ہمارے عظیم لیڈروں نے اس کتاب کے لیے قربانیاں دی تھیں۔ آئین کی اس کتاب کی وجہ سے ہی آپ کو ریزرویشن اور نوکریاں ملتی ہیں۔ بی جے پی اس کتاب کو تباہ کرنا چاہتی ہے اور ہم اس کے لیے اپنی جان قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔
Published: undefined
کانگریس لیڈر نے ملک کی اعلیٰ بیوروکریسی میں قبائلی افسران کی کم شرکت پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی ملک کی کل آبادی کا آٹھ فیصد ہیں۔ لیکن اس کے مطابق انہیں 100 روپے میں سے دس پیسے بھی خرچ کرنے کا حق نہیں ہے۔ راہل گاندھی نے وعدہ کیا کہ اگر 'انڈیا' اتحاد کی حکومت بنتی ہے تو غریب، پسماندہ اور دلتوں کے ہر خاندان کی ایک خاتون کے بینک اکاؤنٹ میں ہر سال ایک لاکھ روپے جمع کرائیں گے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ہم ملک کے کروڑوں لوگوں کو کروڑ پتی بنائیں گے۔ انہوں نے گریجویٹس اور ڈپلومہ ہولڈرز کو پہلی ملازمت فراہم کرنے اور منریگا میں یومیہ اجرت کو 250 روپے سے بڑھا کر 400 روپے کرنے کا بھی وعدہ کیا۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ ہماری حکومت بننے کے بعد ہم ملک میں 50 فیصد ریزرویشن کی حد کو ختم کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہیمنت سورین کو گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا گیا کیونکہ وہ قبائلی تھے۔ اس جلسہ عام کو جھارکھنڈ کے سی ایم چمپئی سورین اور کلپنا سورین نے بھی خطاب کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز