قومی خبریں

راہل گاندھی نے بہار کے کٹیہار میں روڈ شو کے ساتھ نیائے یاترا دوبارہ شروع کی، یاترا مغربی بنگال میں داخل

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کو بہار کے کٹیہار ضلع میں روڈ شو کے ساتھ اپنی 'بھارت جوڑو نیائے یاترا' دوبارہ شروع کی۔ کٹیہار میں رات کے قیام کے بعد گاندھی نے صبح اپنی یاترا شروع کی

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی / ایکس</p></div>

راہل گاندھی / ایکس

 

پٹنہ: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کو بہار کے کٹیہار ضلع میں روڈ شو کے ساتھ اپنی 'بھارت جوڑو نیائے یاترا' دوبارہ شروع کی۔ کٹیہار میں رات کے قیام کے بعد گاندھی نے صبح اپنی یاترا شروع کی۔ وہ صبح 11.30 بجے کے قریب مالدہ کے راستے مغربی بنگال میں داخل ہو گئے۔

Published: undefined

راہل گاندھی اسپورٹس یوٹیلیٹی گاڑی کی چھت پر بیٹھے نظر آئے، جو آہستہ آہستہ چل رہی تھی۔ دریں اثنا، راہل گاندھی نے سڑک پر جمع ہونے والے پرجوش ہجوم کی طرف ہاتھ ہلا کر ان کا خیرمقدم کیا۔ مقامی لوگ سڑک کے دونوں طرف قطار میں کھڑے ہو کر جلوس کو دیکھ رہے تھے۔

Published: undefined

شہید چوک پر جب مہاتما گاندھی، اندرا گاندھی، جواہر لال نہرو کے حلیہ میں بچوں نے راہل گاندھی کے سامنے ’ڈریم ٹو میٹ یو‘ کا پوسٹر‘ لہرایا تو راہل گاندھی نے بچوں کو اپنے پاس بلا کر چاکلیٹ پیش کی اور آٹوگراف بھی دئے۔ شیرین کوثر نامی ایک بچی نے اسے اپنی زندگی کا خاص لمحہ قرار دیا۔

Published: undefined

راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو نیائے یاترا کوڑھا تھانہ علاقہ کے کھیریا میں رات کو قیام کیا اور اس کے بعد کٹیہار شہر کے شہید چوک، گولچھا کٹرا چوک، پانی کی ٹنکی سے ہوتے ہوئے پران پور اسمبلی سیٹ کے لابھا علاقہ سے ہوتے ہوئے مغربی بنگال کے مالدہ میں داخل ہوئی۔ راہل گاندھی کچھ دنوں بعد جھارکھنڈ کے راستے بہار میں واپس لوٹیں گے۔

Published: undefined

گزشتہ روز جب بھارت جوڑو نیائے یاترا کٹیہار پہنچی تو راہل گاندھی مقامی نوجوانوں کے فٹبال میچ سے بھی لطف اندوز ہوئے۔ جبکہ انہوں نے سر پر گمچھا پہن کر کسانوں سے بھی بات چیت کی۔ انہوں نے سبھی کے ساتھ تصویریں بھی کھنچوائی۔

14 جنوری کو منی پور میں شروع ہونے والی 'بھارت جوڈو نیائے یاترا' 67 دنوں میں 6713 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی اور 15 ریاستوں کے 110 اضلاع سے گزرنے کے بعد 20 مارچ کو ممبئی میں اختتام پذیر ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined