نئی دہلی: کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے سنٹرل ریزرو پولس فورس (سی آر پی ایف) جیسے نیم فوجی دستوں کے جوانوں کی شہادت کو ’شہید ‘ کا درجہ دیئے جانے کی ایک بار پھر اپیل کرتے ہوئے پیر کو کہا کہ مودی حکومت کو اس سلسلہ میں مثبت پہل کرنی چاہیے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ ہمیں سی آر پی ایف جیسے اپنے نیم فوجی دستوں کے جوانوں کی قربانی کا احترام کرتے ہوئے انہیں لازمی طورپر ’شہید‘ کا درجہ دینا چاہیے۔
Published: undefined
کانگریس صدر نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ ان کے اس مشورہ کو وزیراعظم نریندر مودی نہیں مانیں گے، لیکن بہادر فوجیوں کے مفادات کے تعلق سے عدالت کی بات پر ضرور توجہ دی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ وزیراعظم نریند مودی کا تکبر انہیں اس پر غور کرنے سے روکے گا۔ مجھے امید ہے کہ وہ (وزیراعظم) نیم فوجی دستوں کی بہتری کے لئے سپریم کورٹ کی ہدایت پر کام کریں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined