پیسے لے کر جھوٹی خبروں کو لانے کے معاملے میں ’کوبرا پوسٹ‘ کے ذریعہ انکشاف کے بعد کانگریس سربراہ راہل گاندھی نے اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے ٹوئٹ کر کے کہا ہے کہ میں ان لوگوں سے کبھی نفرت نہیں کر سکتا جو جھوٹی خبریں دکھا کر اور شائع کر کے میرے خلاف نفرت پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں۔
Published: undefined
کانگریس سربراہ نے مزید کہا کہ ’’میڈیا اداروں کے لیے یہ ایک تجارت کا حصہ ہے۔ جیسا کہ ’کوبرا پوسٹ‘ نے اپنے اسٹنگ میں دکھایا۔‘‘ راہل گاندھی نے یہ بھی کہا کہ میں خوش نصیب ہوں کہ میرے خلاف جھوٹ پھیلا کر لوگ اپنی روزی روٹی کماتے ہیں۔
راہل گاندھی نے ٹوئٹ کر کے ’کوبرا پوسٹ‘ کے اس اسٹنگ پر رد عمل ظاہر کیا ہے جس میں دکھایا گیا کہ کس طرح کچھ میڈیا ادارے پیسے کی خاطر جھوٹی خبریں شائع کرنے اور اسے نشر کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اسٹنگ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کچھ ایسے بھی میڈیا ادارے ہیں جو راہل گاندھی کے خلاف جھوٹی خبریں دکھانے اور شائع کرنے کے لیے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ 26 مارچ کو ویب سائٹ کوبرا پوسٹ نے ’آپریشن 136‘ نام سے اپنے اسٹنگ میں اس بات کا پردہ فاش کیا تھا کہ کئی میڈیا گروپ ’ہندوتوا‘ کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے پیسے لے کر سیاسی مہم چلانے کے لیے تیار ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined