کانگریس لیڈر راہل گاندھی پیر کی صبح ویر بھومی پہنچے اور سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ راہل گاندھی اپنے والد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد شکتی استھل پہنچے اور سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد راہل گاندھی شانتی ون پہنچے اور سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو کو خراج عقیدت پیش کیا۔ راج گھاٹ پہنچ کر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ساتھ ہی سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
Published: undefined
راہل گاندھی سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی یادگار ’راشٹریہ اسمرتی‘ پر پہنچے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ بتا دیں کہ راہل گاندھی کا ہفتہ کی شام ہی ان عظیم ہستیوں کی سمادھیوں پر جانے کا پروگرام تھا۔ لیکن ہفتہ کی شام کو ’بھارت جوڑو یاترا‘میں بہت زیادہ بھیڑ ہونے کی وجہ سے پروگرام میں تبدیلی کی گئی۔
Published: undefined
غور طلب بات یہ ہے کہ ’بھارت جوڈو یاترا‘ جو 7 ستمبر کو کنیا کماری سے شروع ہوئی تھی، اب تک 9 ریاستوں- تمل ناڈو، کیرالہ، کرناٹک، تلنگانہ، آندھرا پردیش، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، راجستھان، ہریانہ، دہلی سے گزر چکی ہے۔ 3 جنوری کو یہ یاترا دوبارہ اتر پردیش سے شروع ہو کر ہریانہ، پنجاب اور پھر جموں و کشمیر جائے گی۔ اب تک یہ یاترا 3200 کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کر چکی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined