قومی خبریں

راہل گاندھی امرتسر پہنچے، سورن مندر کا کیا دورہ

کانگریس لیڈر راہل گاندھی مہاتما گاندھی کی جینتی پر امرتسر میں شری ہرمندر صاحب پہنچے اور سجدہ کیا، ذاتی دورے پر پہنچے راہل گاندھی نے سر پر پگڑی کی جگہ نیلے رنگ کا پٹکا باندھا ہوا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے پیر کو اپنے ذاتی دورے پر سکھوں کے زیارت گاہ ہرمندر صاحب (سورن مندر) پہنچے اور سجدہ کیا۔ اس تعلق سے کانگریس لیڈروں کا کہنا ہے کہ یہ راہل گاندھی کا ذاتی دورہ ہے، اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ کانگریس لیڈران نے یہ بھی جانکاری دی کہ وہ لنگر (کمیونٹی کچن) تقسیم کرنے میں اپنی خوشی سے ہاتھ بٹائیں گے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ گاندھی جینتی کے موقع پر تعطیل کے سبب سورن مندر میں صبح سے ہی سینکڑوں عقیدت مند عبادت کرنے کے لیے قطار میں کھڑے نظر آئے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی صبح 11.15 بجے ہوائی اڈے پر اترے۔ پھر وہ شری ہرمندر صاحب پہنچے۔ اس موقع پر راہل گاندھی سر پر پگڑی کی جگہ نیلے رنگ کا پٹکا باندھے ہوئے تھے۔

Published: undefined

اس سے قبل راہل گاندھی، سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی پیر کی صبح سولن کے سادھو پل واقع رام لوک مندر پہنچے تھے۔ اس دوران انھوں نے رام لوک مندر میں سر جھکایا اور یہاں پر حال ہی میں تعمیر ناگ لوک مندر کی زیارت بھی کی۔ وہ بغیر کسی اطلاع کے خاموشی کے ساتھ مندر پہنچے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined