کانگریس سربراہ راہل گاندھی سہ روزہ دورہ پر امیٹھی پہنچ گئے ہیں۔ آج اپنے دورہ کے پہلے دن انھوں نے پالی، مئو، توشی اور زینب گنج منڈی جیسے گاؤوں کا دورہ کیا اور وہاں رہائش پذیر باشندوں کے ساتھ ساتھ کسانوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ امیٹھی میں راہل گاندھی کا شیڈول بہت سخت۔ وہ یہاں کسانوں کے ساتھ چوپال پر مذاکرہ کریں گے اور ایک جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ ایم پی فنڈ سے بنے کئی منصوبوں کا آغاز کرنے کے ساتھ ساتھ سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔
Published: 16 Apr 2018, 3:10 PM IST
آج راہل گاندھی کے امیٹھی دورہ سے متعلق کئی تصویریں سوشل میڈیا پر پوسٹ ہوئی ہیں جن میں وہ نوجوانوں، بوڑھوں، خواتین اور کسانوں سے بات کرتے یا ان کے ساتھ بیٹھے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ کچھ تصویریں آپ بھی دیکھیں...
Published: 16 Apr 2018, 3:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 16 Apr 2018, 3:10 PM IST