احمد آباد: کانگریس نائب صدر راہل گاندھی آج سے ایک بار پھر گجرات کے تین روزہ دورے کے لئے یہاں پہنچ گئے اور انہوں نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ ایئر پورٹ پر ہی ایک غیر رسمی میٹنگ کی۔ وہ آج ہی كھیڑا ضلع کے هاتھی جن سرکل سے’نوسرجن گجرات یاترا‘ کے دوسرے مرحلے کا آغاز کریں گے۔ 11 اکتوبر تک چلنے والے اس دورے کے دوران وہ مشرقی گجرات کے كھیڑا، آنند، وڈودرا، چھوٹا ادےپور،پنچ محل اور داهود اضلاع کا دورہ کریں گے۔
Published: 09 Oct 2017, 11:46 AM IST
راہل گاندھی آج وڈودرہ میں قیام کریں گے جبکہ کل وہ چھوٹا ادے پور میں ٹھہریں گے۔ ان کے دورے کا اختتام فاگیل میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے بعد ہوگا۔ راہل گاندھی کی آج ایئرپورٹ پر ہوئی غیر رسمی میٹنگ میں راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ احمد پٹیل، پارٹی کے ریاستی صدر بھرت سنگھ سولنکی سمیت متعدد دیگر رہنما موجود تھے۔ واضح رہے کہ اس سال گجرات میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے تشہیری مہم کے سلسلے میں راہل گاندھی نے اپنے دورے کا پہلا مرحلہ 25 ستمبر کو دوارکا سے شروع کیا تھا اور اس کا اختتام 27 ستمبر کو راجکوٹ کے جیت پور میں ہوا۔
Published: 09 Oct 2017, 11:46 AM IST
اس دوران انہوں نے سوراشٹر علاقے کے پانچ اضلاع کا وسیع دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے عوامی اجتماعات اور دیگر پروگراموں میں مودی حکومت پر زبردست حملہ کیا تھا۔ راہل گاندھی اپنے دورے کے دوران عوامی اجتماعات کے علاوہ لوگوں کے ساتھ ملاقاتیں، طلباء، خواتین، تاجروں اور قبائلی طبقات کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ وہ روزگار، افراط زر اور قبائلی مسائل پر بھی عوام سے تبادلہ خیال کریں گے۔
Published: 09 Oct 2017, 11:46 AM IST
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 09 Oct 2017, 11:46 AM IST
تصویر: پریس ریلیز
تصویر سوشل میڈیا