قومی خبریں

راہل گاندھی نے پارلیمنٹ میں اٹھایا نیٹ کا مسئلہ، کہا- ’ملک کے طلبا کو مشترکہ پیغام دینا چاہتے ہیں‘

لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے نیٹ پیپر لیک کا معاملہ اٹھایا اور اس پر بحث کا مطالبہ کیا۔ جس پر اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ آپ اس معاملہ کو صدر کے خطاب پر بحث کے دوران اٹھا سکتے ہیں

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

نئی دہلی: پارلیمنٹ اجلاس کے پانچویں دن کی کارروائی ہنگامہ کے ساتھ شروع ہوئی۔ دونوں ایوانوں لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں نیٹ کے مسئلہ پر اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ نے ہنگامہ کیا اور نعرے بازی کی۔ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے پارلیمنٹ میں نیٹ پیپر لیک کا معاملہ اٹھایا۔ جب انہوں اس معاملہ پر بحث کا مطالبہ کیا، تو اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ آپ اس معاملہ کو صدر کے خطاب پر بحث کے دوران اٹھا سکتے ہیں۔ راہل گاندھی صدر کے خلاف پر بحث سے قبل ہی نیٹ پیپر لیک معاملہ پر بحث کا مطالبہ کر رہے تھے۔

Published: undefined

جب لوک سبھا کی کارروائی شروع ہوئی تو اسپیکر اوم برلا نے ایوان کے 13 سابق ارکان کی موت کی اطلاع دی۔ ایوان میں سابق ارکان کے انتقال پر خاموشی اختیار کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ اس کے بعد سپیکر نے ارکان سے کہا کہ وہ اپنے ناموں کے سامنے نشان زد فارم ایوان کی میز پر رکھیں۔ تبھی اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے نیٹ کا مسئلہ اٹھایا اور اس پر بحث کا مطالبہ کیا۔ راہل گاندھی کے مطالبے پر اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ آپ صدر کے خطاب پر کسی بھی موضوع پر تفصیل سے بات کر سکتے ہیں اور مجھے توقع ہے کہ حکومت جواب دے گی۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے اسپیکر سے دو منٹ کا وقت مانگا۔ اس پر اسپیکر نے کہا کہ آپ صرف دو منٹ نہیں اپنی پارٹی کا پورا وقت نکال سکتے ہیں۔ آپ تفصیل سے بتائیں۔ اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ آپ اپوزیشن لیڈر ہیں، پارلیمانی ڈیکورم پر عمل کریں۔ اس کے بعد راہل گاندھی نے کچھ کہا جس پر اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ میں مائیک بند نہیں کرتا، یہاں کوئی بٹن نہیں ہے۔ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے کہا کہ وہ ہندوستان کے طلبا کو مشترکہ پیغام دینا چاہتے ہیں۔

Published: undefined

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسی لیے ہم نے سوچا کہ طلبہ کے اس مسئلے پر تفصیلی گفتگو کی جائے۔ اس کے بعد اپوزیشن ارکان نے ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی شروع کر دی۔ ہنگامہ آرائی کے درمیان اسپیکر اوم برلا نے ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی۔ قابل ذکر ہے کہ ایک دن پہلے کانگریس صدر اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے کی رہائش گاہر پر ہوئی میٹنگ میں انڈیا بلاک کی جماعتوں نے نیٹ پیپر لیک کے معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھانے کا فیصلہ کیا تھا۔ پارلیمنٹ کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے ہی راہل گاندھی نے کہا تھا کہ وہ اس مسئلہ کو اٹھائیں گے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے کہا تھا کہ نیٹ پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نوجوانوں سے جڑا مسئلہ ہے، پہلے اس پر بات ہونی چاہیے۔ پہلے پیپر لیک پر بحث ہونی چاہیے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ کل تمام اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں کی میٹنگ ہوئی جس میں اتفاق رائے ہوا کہ آج ہمیں نیٹ کے موضوع پر بات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا، ’’میں وزیر اعظم سے درخواست کرتا ہوں کہ یہ نوجوانوں کا مسئلہ ہے اور اس پر پہلے بات ہونی چاہئے۔‘‘ خیال رہے کہ نیٹ پیپر لیک پر اپوزیشن نے جارحانہ رخ اختیار کیا ہوا ہے اور حکومت تنقید کی زد میں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined