مودی حکومت یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ جلد ہی ہندوستان میں کورونا ویکسین دستیاب ہو جائے گی اور کورونا کے قہر سے لوگوں کو نجات ملے گی۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا سبھی ہندوستانی باشندوں کو کورونا ویکسین مودی حکومت مفت میں دے گی۔ یہ سوال راہل گاندھی نے بھی کھڑا کیا ہے۔ کانگریس کے سابق صدر نے یہ تلخ سوال اس لیے پوچھا ہے کیونکہ پی ایم مودی، ان کی پارٹی بی جے پی اور مرکزی وزارت صحت کے بیان میں تضاد دیکھنے کو مل رہا ہے۔
Published: 03 Dec 2020, 3:40 PM IST
راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’پی ایم نے کہا کہ سبھی کو ویکسین ملے گی۔ بہار انتخاب میں بی جے پی نے کہا کہ بہار کے لوگوں کو مفت میں ویکسین ملے گی۔ اب مرکزی حکومت کہہ رہی ہے کہ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ سبھی کو ویکسین ملے گی۔ اب پی ایم مودی بتائیں کہ حقیقی معنوں میں ان کا کیا اسٹینڈ ہے؟‘‘
Published: 03 Dec 2020, 3:40 PM IST
غور طلب ہے کہ یکم دسمبر کو پریس سے بات کرتے ہوئے مرکزی ہیلتھ سکریٹری راجیش بھوشن نے کہا تھا کہ حکومت نے کبھی نہیں کہا کہ پورے ملک کی ٹیکہ کاری ہوگی یا کورونا کی ویکسین دی جائے گی۔ انھوں نے یہ بات اس سوال کے جواب میں کہی جس میں پوچھا گیا تھا کہ پورے ملک کو ویکسین دینے میں کتنا وقت لگے گا۔ ہیلتھ سکریٹری نے کہا کہ ’’میں صاف کرنا چاہتا ہوں کہ حکومت نے کبھی نہیں کہا کہ پورے ملک کو کورونا کی ویکسین دی جائے گی۔ سائنسی ایشوز پر بات صرف دلائل پر مبنی ہونی چاہیے۔‘‘
Published: 03 Dec 2020, 3:40 PM IST
واضح رہے کہ حال ہی میں ہوئے بہار اسمبلی انتخاب میں بی جے پی نے اپنے انتخابی منشور میں بہار کی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ اگر بہار میں این ڈی اے کی حکومت بنی تو بہار کے سبھی لوگوں کو مفت میں کورونا کا ٹیکہ دیا جائے گا۔ بی جے پی کے ذریعہ کیے گئے اس اعلان کے بعد کافی ہنگامہ ہوا تھا۔ اپوزیشن پارٹیوں سمیت عوام نے بی جے پی اور مرکزی حکومت سے سوال کیا تھا کہ کیا صرف بہار کو ہی مفت میں کورونا ویکسین ملے گی۔ اس ایشو پر بی جے پی کو زبردست تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انہی بیانات کو لے کر راہل گاندھی نے پی ایم مودی سے سوال پوچھا ہے کہ وہ بتائیں کہ کورونا ویکسین دستیاب کرانے کو لے کر ان کا اسٹینڈ کیا ہے؟
Published: 03 Dec 2020, 3:40 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 03 Dec 2020, 3:40 PM IST
تصویر: پریس ریلیز