کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بدھ کے روز نریندر مودی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہندوستان مسلسل 'مودی میڈ' سانحہ کا سامنا کررہا ہے ۔ انہوں نے کل ایک ٹویٹ کرکے مودی سرکار پر حملہ کیا کہ "ہندوستان مسلسل مودی میڈ سانحہ سے نبرد آزما ہے۔ بھوک سے مرنے کی خبریں، خاص طور پر بچوں کی، دل کو دہلادینے والی ہیں۔ جب گوداموں میں ضرورت سے زیادہ اناج موجود ہے تو حکومت اس کی اجازت کیسے دے سکتی ہے؟"۔
Published: undefined
واضح ر ہے کہ دو دن پہلے مسٹر راہل گاندھی نے عالمی بھکمری انڈیکس کے لئے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ ورلڈ ہنگر انڈیکس -2020 کی 107 ممالک کی فہرست میں ہندوستان 94 ویں نمبر پر تھا۔ اس انڈیکس میں ہندوستان کا مقام نیپال، بنگلہ دیش اور پاکستان سے بھی نیچے ہے۔
Published: undefined
مسٹر راہل گاندھی نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ "ہندوستان کا غریب بھوکا ہے کیونکہ حکومت صرف اپنے کچھ خاص 'دوستوں' کی جیب بھر نے میں مصروف ہے"۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined