نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے حال ہی میں ہریانہ کے ایک گاؤں کے کسانوں سے اچانک ملاقات کی تھی اور ان کے ساتھ کھانا بھی کھایا تھا۔ راہل گاندھی نے اس وقت ان کسانوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ان کو اپنی رہائش پر دعوت دیں گے، جسے انہوں نے پورا بھی کر دیا ہے۔ خاتون اور مرد کسانوں پر مشتمل ایک گروپ گزشتہ شام راہل گاندھی کی رہائش گاہ پر پہنچا اور کانگریس لیڈر کے مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوئے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہل گاندھی نے ہندوستان کے عام لوگوں سے ملاقات کا جو سلسلہ شروع کیا تھا وہ لگاتار جاری ہے۔ اس ضمن میں راہل گاندھی اب تک متعدد عام لوگوں سے ملاقات کر چکے ہیں۔ حال ہی میں 8 جولائی کو وہ جب دہلی سے ہماچل پردیش کا سفر کر رہے تھے تو راستہ میں ہریانہ کے ایک گاؤں میں کسانوں کو کھیت میں کام کرتے ہوئے دیکھا۔ کانگریس لیڈر نے وہیں گاڑی رکوائی اور کسانوں سے ملنے پہنچ گئے۔ یہاں انہوں نے دھان کی روپائی کی اور ان کے ساتھا کھانا بھی کھایا تھا۔
Published: undefined
ہریانہ کے مدینہ گاؤں کے یہ کسان راہل گاندھی کی رہائش گاہ (10 جن پتھ) پہنچے اور راہل گاندھی کے ساتھ عشائیہ کیا۔ دریں اثنا، خاتون کسانوں نے کہا کہ راہل گاندھی نے ہماری روکھی سوکھی روٹی کھا کر بدلے میں ہمیں بہترین کھانا کھلایا اور اپنا وعدہ پورا کیا۔ دعوت کے انتظام میں راجیہ سبھا رکن دیپیندر ہڈا نے پورا تعاون کیا۔ راہل گاندھی کے یہاں دعوت پر پہنچے کسانوں کے وفد میں بچے بھی شامل تھے اور خواتین نے یہاں پہنچنے کے بعد روایتی انداز میں لوک گیت گائے اور رقص کیا۔ راہل گاندھی کے ساتھ 43 افراد نے عشائیہ کیا۔
Published: undefined
دیپیندر ہڈا نے اس سلسلہ میں ٹوئٹ کیا ’’مجھے خوشی ہے کہ راہل گاندھی نے ہریانہ کے کسانوں سے جو اپنی رہائش پر دعوت دینے کا وعدہ کیا تھا اسے ایک ہفتے میں ہی پورا کر دیا۔ اس دوران سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی بھی پورے وقت ان کے ساتھ رہی۔ اس سے ثابت ہوتا ہوتا ہے کہ راہل گاندھی اپنی بات کے کتنے پکے ہیں۔ کھانے کے بعد تمام دیہاتی مجھ سے ملنے رہائش گاہ پر پہنچے، ان کی خوشی دیکھتے ہی بنتی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ انہیں ایسا موقع ملے گا۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز