قومی خبریں

'یہ ایک چیمپئن کی پہچان ہے، وہ میدان سے جواب دیتا ہے' ونیش پھوگاٹ کے فائنل میں داخلے پربولے راہل

ونیش پھوگٹ، جو چند ماہ قبل تک سڑکوں پر نظام کے خلاف لڑ رہی تھیں، پہلی ہندوستانی خاتون پہلوان  بن گئیں جو ریسلنگ میں  اولمپکس کے فائنل میں پہنچیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

پیرس اولمپکس 2024 کے فائنل میں جگہ بنانے والی ونیش پھوگاٹ کو مبارکباد دی جا رہی ہے۔ انہوں نے 50 کلوگرام ویٹ کیٹیگری کے سیمی فائنل میں 5-0 سے کامیابی حاصل کی۔ ونیش نے فائنل میں جگہ بنا کر تمغہ حاصل کیا ہے۔ انہیں مبارکباد دیتے ہوئے لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر بھی  حملہ کیا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی بہادر بیٹی کے سامنے اقتدار کا پورا نظام منہدم ہو گیا جس نے انہیں خون کے آنسورلائے تھے۔ کانگریس  کے رکن پارلیمنٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا وہ تمام لوگ جنہوں نے ونیش اور اس کے ساتھیوں کی جدوجہد کو جھٹلایا اور ان کے ارادوں اور صلاحیت پر سوال بھی اٹھائے، ان کا جواب مل گیا ہے۔

Published: undefined

حملے کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ’’آج پورا نظام اقتدار جس نے اسے خون کے آنسو  رلایا تھا ہندوستان کی بہادر بیٹی کے سامنے منہدم ہوگیا۔ یہ ہے چیمپئنز کی پہچان، میدان سے جواب دیتے ہیں۔ نیک خواہشات وینیش۔ پیرس میں آپ کی کامیابی کی گونج دہلی تک صاف سنائی دے سکتی ہے۔‘‘

Published: undefined

چند ماہ قبل تک نظام کے خلاف سڑکوں پر لڑنے والی ونیش پھوگاٹ اولمپکس کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ہندوستانی خاتون پہلوان  بن گئیں۔ انہوں نے ریسلنگ چٹائی پر ہمت اور لڑنے کے جذبے کی نئی کہانی لکھی۔ ہریانہ سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ ونیش نے کیوبا کے یوزنیلیس گزمین لوپیز کو صفر کے مقابلے  5  پوانٹس سے شکست دی۔ اس نے پیرس اولمپکس میں خواتین کی 50 کلوگرام ریسلنگ کیٹیگری میں طلائی تمغہ جیتنے کی طرف قدم بڑھایا۔ ونیش ریو اولمپکس میں زخمی ہو کر اسٹریچر پر باہر ہو گئی تھیں اور ٹوکیو اولمپکس میں ان کی کارکردگی مایوس کن رہی تھی۔ انہوں نے جیت کے بعد کہا، ’’کل ایک اہم دن ہے۔ وہ اس کے بعد بات کریں گی۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined