کانگریس کے سینئر رہنما اور لوک سبھا میں حزبِ اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے اپنی دادی اور ہندوستان کی سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ دہلی میں واقع شکتی استھل پر انہوں نے اندرا گاندھی کو یاد کرتے ہوئے ملک کی وحدت اور یکجہتی کے لیے ان کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام لکھتے ہوئے کہا، ’’پنڈت جی کی اندو، باپو کی پریہ درشنی، نڈر، بے خوف اور انصاف پسند، ہندوستان کی اندرا! دادی، ملک کی یکجہتی اور سالمیت کے لیے آپ کی قربانی ہم سب کو ہمیشہ عوامی خدمات کی راہ پر آگے بڑھنے کا درس دیتی رہے گی۔‘‘
Published: undefined
اندرا گاندھی کو ہندوستان کی واحد خاتون وزیراعظم ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ ان کا دورِ اقتدار 1966 سے 1977 تک اور پھر 1980 سے 1984 تک جاری رہا، جب اکتوبر 1984 میں انہیں ان کے ہی محافظوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ ان کی برسی پر یادگار پیغام میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی ان کے غیرمعمولی لیڈرشپ اور دوراندیشی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اندرا گاندھی نے ہندوستانی سیاست میں طاقتور بصیرت اور ایک متحدہ ہندوستان کا خواب پورا کرنے کے لیے اپنی جان کی قربانی دی۔
Published: undefined
اندرا گاندھی کی زندگی اور موت دونوں ہی میں ان کے کردار نے ہندوستانی معاشرت اور سیاست پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔ ان کی قیادت نے ہندوستان کے مختلف خطوں کو یکجا کرنے اور ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کے فیصلے اور جدوجہد آج بھی بھارتی سیاست میں ایک قابل تقلید مثال سمجھے جاتے ہیں۔
Published: undefined
دریں اثنا، راہل گاندھی نے ملک کے پہلے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا، ’’ملک کو یکجہتی اور سالمیت کی لڑی میں پروتے ہوئے ’مرد آہن‘ سردار ولبھ بھائی پٹیل کے ان کے یوم پیدائش پر خراج تحسین۔ ان کا ہندوستان کو متحد کرنے اور ملک میں پیار و بھائی چارہ قائم کرنے کا پیغام ہمیشہ ہماری رہنمائی کرے گا۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined