نئی دہلی: کرگل کی جنگ میں فتح کی یاد میں آج قوم کرگل وجے دیوس منا رہی ہے اور اہم شخصیات کی جانب سے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پیر کے روز کرگل فتح کی 22 ویں سالگرہ کے موقع پر ملک کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے والے شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’ہمارے ترنگے کے وقار کے لئے اپنی جان دینے والے ہر ایک جوان کو دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت۔ ملک کی سلامتی کے لئے آپ کی اور آپ کے اہل خانہ کی اس عظیم قربانی کو ہم ہمیشہ یاد کریں گے۔‘‘
Published: undefined
وہیں، کانگریس پارٹی کے ٹوئٹر ہینڈل سے بھی کرگل وجے دیوس کے موقع پر ٹوئٹ کر کے شہدا کی بہادری اور قربانی کو یاد کیا گیا ہے۔ کانگریس کے ٹوئٹ میں لکھا گیا ہے، ’’26 جولائی کو کرگل وجے دیوس منایا جاتا ہے، یہ وہ دن ہے جب ہم اپنی دفاعی فورسز کی بہادریقربانیوں کا احترام کرتے ہیں۔ ہماری حفاظت کرنے والے اور قوم کو تحریک دینے والے بہادروں ہم خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ 22 سال قبل آج کے ہی دن ہندوستانی فوج نے کرگل کی پہاڑیوں سے پاکستان کو بھگا کر فتح حاصل کی تھی۔ اس فتح کی یاد میں پورا ملک ہر سال کرگل وجے دیوس منا کر ہندوستانی فوج کی ہمت اور بہادری کو سلام پیش کرتا ہے اور بہادر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined