کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی آج اپنے پارلیمانی حلقہ وائناڈ کے دورے پر ہیں۔ اس دوران راہل گاندھی نے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کسانوں کے ساتھ ٹریکٹر ریلی نکالی۔ اس دوران انہوں نے خود ٹریکٹر چلایا اور کانگریس کے بہت سے رہنما ان کے ٹریکٹر پر بیٹھے۔ اس سے قبل راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی اور وزیر اعظم نریندر مودی پر شدید حملہ کیا تھا۔
Published: undefined
اس سے قبل راہل گاندھی نے مودی سرکار پر اپنا حملہ جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کا خیال طاقتور لوگوں کو مزید بااختیار بنانا ہے، جبکہ ہمارا خیال کمزوروں کو بااختیار بنانا ہے۔ ہم ملک کی ترقی کے لئے سب کو ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم عدم تشدد، مہربانی، گفتگو اور سب کی باتیں سننے پر یقین رکھتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined