قومی خبریں

’راہل گاندھی نے امریکہ میں محض ملک کے موجودہ حالات کا تذکرہ کیا‘، سنجے راؤت نے بی جے پی-آر ایس ایس پر کیا حملہ

ناگپور ہِٹ اینڈ رَن معاملے کو لے کر بی جے پی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے سنجے راؤت نے کہا کہ انھوں نے سارے ثبوت ختم کر دیے ہیں، دیویندر فڑنویس وزیر داخلہ بننے لائق نہیں ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>سنجے راؤت / تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

سنجے راؤت / تصویر: آئی اے این ایس

 

شیوسینا یو بی ٹی لیڈر سنجے راؤت نے 10 ستمبر کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے ذریعہ امریکہ میں دیے گئے بیان، ناگپور ہِٹ اینڈ رَن کیس سمیت کئی اہم ایشوز پر کھل کر اپنی بات رکھی۔ اس دوران انھوں نے بی جے پی کے ساتھ ساتھ آر ایس ایس کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

Published: undefined

راہل گاندھی کے ذریعہ امریکی دورہ کے دوران بی جے پی حکومت اور آر ایس ایس پر دیے گئے بیان اور چین کی تعریف کے بارے میں سنجے راؤت نے کہا کہ ’’راہل نے کچھ بھی غلط نہیں کہا۔ انھوں نے صرف ملک کے موجودہ حالات کے بارے میں بتایا ہے۔ ہندوستان میں بی جے پی اور آر ایس ایس کے لوگ مذہب و ذات کی سیاست کر رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے صرف لوگوں کے من کی بات کہی ہے۔‘‘

Published: undefined

دراصل راہل گاندھی نے امریکہ میں ایک تقریب کے دوران کہا تھا کہ ’’آر ایس ایس کا کہنا ہے کہ کچھ ریاست دیگر ریاستوں سے کمتر ہیں، کچھ زبانیں دوسری زبانوں سے پیچھے ہیں، کچھ مذاہب دوسرے مذاہب کے برابر نہیں ہیں، لیکن ہم کہتے ہیں کہ کوئی کسی سے کم نہیں ہے... یہی لڑائی ہے۔ یہ لوگ (آر ایس ایس) ہندوستان کو نہیں سمجھتے۔‘‘ اس بیان کے بعد بی جے پی لیڈران راہل گاندھی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، لیکن کانگریس اور دیگر اپوزیشن لیڈران نے بی جے پی کے ساتھ ساتھ آر ایس ایس کو ہدف تنقید بنانا شروع کر دیا ہے۔

Published: undefined

ناگپور ہِٹ اینڈ رَن معاملے پر سنجے راؤت نے کہا کہ ایک امیر آدمی کا بیٹا شراب کے نشے میں سڑک پر لوگوں کو کچل رہا ہے، لیکن اس امیر آدمی کے بیٹے کا نام ایف آئی آر میں درج نہیں ہے۔ اگر اس ریاست میں قانون ایک جیسا ہے، تو یہ بتایا جانا چاہیے کہ ناگپور ہِٹ اینڈ رَن کا کیا معاملہ ہے۔ اس معاملے میں کار کس کی ہے؟ کس کے نام پر ہے؟ کار کون چلا رہا تھا؟ شیوسینا یو بی ٹی لیڈر کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کی ادلا بدلی کی گئی، یہ سب ریکارڈ میں ہے۔ گاڑی کے نیم پلیٹ کیوں ہٹائی گئی؟ اگر باونکلے کے کنبہ کا اس حادثہ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے تو اسے کیوں چھپایا جا رہا ہے؟ کار چلانے والا راج کمار نشے میں تھا اور اسے بچایا جا رہا ہے۔ اگر وہ کسی دوسری پارٹی کے لیڈر کا بیٹا ہوتا تو فڑنویس کی فوج ہم پر حملہ کر دیتی۔

Published: undefined

ناگپور معاملے کو لے کر بی جے پی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے سنجے راؤت نے کہا کہ انھوں نے سارے ثبوت تباہ کر دیے ہیں۔ دیویندر فڑنویس وزیر داخلہ بننے لائق نہیں ہیں۔ جب تک وہ اس ریاست کے وزیر داخلہ ہیں، تب تک کسی جرم کی جانچ نہیں ہوگی۔ فڑنویس کی کوٹھی پر قانون رقص کر رہا ہے۔ قانون کو نچایا جا رہا ہے، اسے خریدا جا رہا ہے۔ لاہوری بار کا سی سی ٹی وی فوٹیج نکالیے، جانچ کیجیے کہ کون شراب پی کر آیا اور گاڑی چلا کر گیا... لیکن اب سی سی ٹی وی نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined