قومی خبریں

راہل آ ج سے امیٹھی کے دورے پر

کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی آج سے اپنے پارلیمانی حلقہ انتخاب امیٹھی کے 3 روزہ دورے پر روانہ ہو رہے ہیں...

Twitter
Twitter 

نئی دہلی۔ کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی آج سے اپنے پارلیمانی حلقہ امیٹھی کے 3 روزہ دورے پر روانہ ہو رہے ہیں ۔ امیٹھی دورے کے دوران راہل گاندھی متعدد پروگراموں کے ذریعے وہاں کے لوگوں سے براہ راست بات کریں گے اور ان کے مسائل سنیں گے۔ اکثر اپنے پارلیمانی حلقہ کا دورہ کرنے والے راہل گاندھی اپنے اس دورے کے دوران کسانوں اور کانگریس کارکنان کے ساتھ سیدھی بات کریں گے۔

واضح رہے کہ امیٹھی ضلع انتظامیہ نے دشہرہ اور محرم کا حوالہ دیتے ہوئے راہل گاندھی کے پروگرام کے دوران امن، سلامتی اور نظم و نسق برقرار رکھنے میں پریشانی کی بات کرتے ہوئے ان سے اپنے دورے کےلئے 5 اکتوبر کے بعد کی کوئی تاریخ رکھنے کی اپیل کی تھی۔

اپنے دورے کے پہلے دن یعنی آج راہل گاندھی آج دوپہر لکھنؤ ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد وہاں سے امیٹھی کے لئے روانہ ہوں گے اور اسی روز وہ کٹھروا گاؤں میں چوپال لگائیں گے۔ اس کے بعد وہ کپاسی گاؤں میں ایک تعزیتی میٹنگ میں شرکت کریں گے اور پھر منشی گنج گیسٹ ہاؤس میں شب گزاریں گے۔

ذرائع کے مطابق دورے کے دوسرے دن یعنی جمعرات کو راہل گاندھی صبح کے وقت گیسٹ ہاؤس میں ہی عام لوگوں سے ملاقات کریں گے اس کے بعد وہ تلوئی کے موہن گنج پاکر گاؤں میں واقع راجیو گاندھی کالج میں پارٹی کارکنان سے خطاب کریں گے اور پھر سلون میں بھی وہ کارکنان کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ اسی دن شام کو وہ بھوئے مؤ گیسٹ ہاؤس جائیں گے۔

تیسرے دن یعنی جمعہ کےدن راہل گاندھی گیسٹ ہاؤس سے ہی ’جنتا درشن ‘اور پارٹی کارکنان کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اتر پردیش میں یوگی حکومت کے اقدار میں آنے کے بعد پہلی بار امیٹھی جا رہے راہل گاندھی کا یہ دورہ بے حد خاص مانا جا رہا ہے۔ اپنے دورے کے دوران راہل گاندھی این ایچ 56 کے متاثرہ کسانوں سے ملاقات کریں گے ۔ اس سے پہلے وہ کسانوں کے زمین اکویزیشن کے حوالے سے این ایچ اے آئی کے دفتر میں اپنا احتجاج درج کرا چکے ہیں۔حال ہی میں راہل گاندھی نے گجرات کا بھی کامیاب دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے متعدد مسائل کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ بولا تھا۔

Published: 04 Oct 2017, 10:00 AM IST

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 04 Oct 2017, 10:00 AM IST