قومی خبریں

راہل گاندھی نے اپنی پارلیمانی تقریر کے کچھ حصوں کو حذف کئے جانے پر کیا اعتراض، اسپیکر اوم برلا کے نام خط کیا تحریر

لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی دنیا میں سچائی کو 'حذف' کیا جا سکتا ہے لیکن حقیقت کی دنیا میں ایسا نہیں کیا جا سکتا

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی / سنسد ٹی وی</p></div>

راہل گاندھی / سنسد ٹی وی

 

نئی دہلی: لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے صدر کے خطاب پر پیش کی گئی شکریہ کی تحریک پر حث کے دوران کی گئی ان کی تقریر کے کچھ حصوں کو کارروائی سے حذف کئے جانے کے ایک دن بعد منگل کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی دنیا میں سچائی کو 'حذف' کیا جا سکتا ہے، لیکن حقیقت کی دنیا میں ایسا نہیں ہو سکتا۔ دریں اثنا، راہل گاندھی نے اس معاملہ پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کے نام ایک خط بھی تحریر کیا ہے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا، ’’مودی جی کی دنیا میں سچائی کو حذف کیا جا سکتا ہے لیکن حقیقت (کی دنیا) میں سچائی کو حذف نہیں کیا جا سکتا۔ مجھے جو کچھ کہنا تھا میں نے کہہ دیا، وہ سچ ہے۔ جتنا حذف کرنا ہے کریں، سچائی تو سچائی ہوتی ہے۔‘‘

Published: undefined

وہیں، راہل گاندھی نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے نام تحریر کردہ خط میں کہا، ’’میں یہ خط صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث کے دوران اپنی تقریر سے حذف کئے گئے تبصروں اور اقتباسات کے تناظر میں لکھ رہا ہوں۔ اگرچہ چیئر کو ایوان کی کارروائی سے بعض ریمارکس کو حذف کرنے کا اختیار حاصل ہے لیکن صرف ان الفاظ کو حذف کیا جا سکتا ہے جن کی نوعیت لوک سبھا میں طریقہ کار اور طرز عمل کے قواعد کے قاعدہ 380 میں بیان کی گئی ہے۔‘‘

Published: undefined

راہل گاندھی نے خط میں مزید لکھا، ’’تاہم میں یہ دیکھ کر حیران ہوں کہ کس طرح میری تقریر کے ایک بڑے حصے کو کارروائی سے ہٹا دیا گیا۔‘‘ انہوں نے مزید لکھا، ’’میں 2 جولائی 2019 کو لوک سبھا میں ہونے والی بحث کے کچھ اقتباسات منسلک کر رہا ہوں، جن میں کوئی ترمیم نہیں کی گئی ہے۔ میں یہ کہنے کا پابند ہوں کہ حذف شدہ حصے رول 380 کے دائرہ کار میں نہیں آتے۔ میں ایوان میں جو پیغام دینا چاہتا تھا وہ زمینی حقیقت ہے، حقائق پر مبنی صورتحال ہے۔‘‘

Published: undefined

یاد رہے کہ راہل گاندھی نے پیر کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر ملک میں فرقہ وارانہ خطوط پر تقسیم پیدا کرنے کا الزام لگایا تھا جس پر حکمراں جماعت کے ارکان نے احتجاج کیا۔ صدر کے خطاب پر لائی گئی شکریہ کی تحریک پر اپوزیشن کی طرف سے بحث کا آغاز کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا تھا کہ ہندو کبھی تشدد نہیں کر سکتا، نفرت اور خوف نہیں پھیلا سکتا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined