قومی خبریں

’راہل گاندھی نے نہ کبھی ہندوستان کی بے عزتی کی اور نہ کبھی کریں گے‘، کھڑگے کا بی جے پی پر جوابی حملہ

کانگریس صدر کھڑگے نے کہا کہ راہل گاندھی کبھی ہندوستان کی بے عزتی کر ہی نہیں سکتے اور یہ ہمارا وعدہ ہے، ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی کو ایسے ایشوز اٹھانے کے لیے ایک بہانہ چاہیے۔

<div class="paragraphs"><p>ملکارجن کھڑگے / آئی اے این ایس</p></div>

ملکارجن کھڑگے / آئی اے این ایس

 

راہل گاندھی اس وقت امریکہ میں ہیں اور ڈلاس شہر میں 8 ستمبر کو انھوں نے مہاجر ہندوستانیوں سے ملاقات بھی کی۔ اس دوران دیے گئے ان کے ایک بیان کو بی جے پی نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے، لیکن کانگریس صدر کھڑگے نے بی جے پی پر زوردار انداز میں جوابی حملہ بھی کر دیا ہے۔ دراصل بی جے پی نے پیر کی صبح راہل گاندھی پر تلخ تبصرہ کرتے ہوئے ان کے بیان کو ہندوستانی جمہوریت کے لیے ’سیاہ داغ‘ قرار دیا۔ اس پر کانگریس صدر نے کہا کہ ’’لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے کبھی بھی ہندوستان کی بے عزتی نہیں کی، اور نہ ہی وہ ایسا کبھی کریں گے۔‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی نے ہند-امریکی نژاد طبقہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہندوستانی سیاست سے محبت، احترام اور انکساری غائب ہے۔ انھوں نے ہندوستان کو ایک ’نظریہ‘ ماننے کے لیے آر ایس ایس کی تنقید بھی کی تھی۔ راہل گاندھی نے کہا تھا کہ ’’آر ایس ایس مانتا ہے کہ ہندوستان ایک نظریہ ہے۔ ہم مانتے ہیں کہ ہندوستان نظریات کے تنوع والا ملک ہے۔‘‘ راہل گاندھی کے اسی بیان پر بی جے پی نے آج صبح حملہ آور رخ اختیار کیا تھا۔

Published: undefined

راہل گاندھی پر حملہ بی جے پی کے قومی ترجمان گورو بھاٹیا نے کیا تھا۔ انھوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ راہل گاندھی بیرون ممالک میں اپنے تبصروں سے ہندوستانی جمہوریت کو کمزور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن اس الزام کو کانگریس صدر نے سرے سے مسترد کر دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’انھوں نے (راہل گاندھی) کبھی بھی ہندوستان کی بے عزتی نہیں کی اور نہ ہی کبھی ایسا کریں گے۔ یہ ہمارا وعدہ ہے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’’بی جے پی کو ایسے ایشوز اٹھانے کے لیے ایک بہانہ چاہیے۔‘‘

Published: undefined

کانگریس صدر کھڑگے نے یہ بیان سشیل کمار شندے کی کتاب ’فائیو ڈیکیڈس اِن پالیٹکس‘ کا دہلی میں اجراء کرنے کے بعد نامہ نگاروں کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے دیا۔ کتاب کے اجراء کے دوران بھی کھڑگے نے سیاست کے تعل قسے کچھ اہم بیانات دیے۔ انھوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’لال بہادر شاستری جی نے الٰہ آباد کے ایک جلسہ میں کہا تھا کہ ’آزادی کے دس بارہ سالوں میں ملک نے وہ ترقی کی ہے جو دو سو سال کے انگریزی راج میں نہیں ہوئی۔ ہمارے یہاں ہوائی جہاز، موٹر گاڑیاں بن رہی ہیں۔ نئے پشتے، نئی نہریں بن رہی ہیں۔ اسپتال، اسکول اور سڑکیں بن رہی ہیں۔‘ لیکن آج کچھ لوگ بولتے ہیں کہ ملک میں کچھ نہیں ہوا۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined