مدھیہ پردیش میں مذہبی رہنماؤں کو وزرائے مملکت کا درجہ دیے جانے پر کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان پر طنز کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے۔ عامر خان اور جوہی چاولہ کی فلم ’قیامت سے قیامت تک‘ کے مقبول گیت ’پاپا کہتے ہیں بڑا کام کروں گا ...‘ کا استعمال کرتے ہوئے راہل نے لکھا ’’بابا کہتے تھے بڑا کام کروں گا، نرمدا گھوٹالہ ناکام کروں گا، مگر یہ تو، ماما ہی جانیں، اب ان کی منزل ہے کہاں! مدھیہ پردیش، قیامت سے قیامت تک۔‘‘
Published: 05 Apr 2018, 3:00 PM IST
واضح رہے کہ مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات سے عین قبل 5 مذہبی رہنماؤں کو شیوراج حکومت کی طرف سے وزیر مملکت کا درجہ دیا گیا ہے اور ماہرین کا خیال ہے کہ ’ نرمدا گھوٹالہ رتھ یاترا‘ کو ختم کرنے کے لئے حکومت نے ان باباؤں کو کو انعام دیا ہے۔
شیوراج حکومت نے جن 5 باباؤں کو وزیر مملکت کا درجہ دیا ہے ان میں کمپیوٹر بابا، نرمداند بابا، ہری ہر انند، بھیو مہاراج اور پنڈت یوگیندر مہنت شامل ہیں۔ ان میں سے کمپیوٹر بابا نے نرمدا بچاؤ کے کام میں ہوئی بدعنوانی کا انکشاف کرنے کے لئے ’نرمدا گھوٹالہ رتھ یاترا ‘ نکالنے کا اعلان کیا تھا۔
اشاروں-اشاروں میں راہل گاندھی نے کہا ہے کہ نرمدا گھوٹالے پر اٹھ رہے سوالوں کو روکنے کے لئے وزیراعلی شیوراج چوہان نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ مدھیہ پردیش حکومت کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد ہی یہ سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ اتنا ہی نہیں، اس فیصلے کو چیلنج دیتے ہوئے ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے جس میں رام بہادر شرما نامی شخص نے شیوراج حکومت کے فیصلہ پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاہم، یہ بھی خبریں ہیں کہ پانچوں بابا حکومت کی طرف سے دئیے جارے درجے کو ٹھکر بھی سکتے ہیں۔
Published: 05 Apr 2018, 3:00 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 05 Apr 2018, 3:00 PM IST