کانگریس رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے آج منی پور میں تشدد متاثرین سے ملاقات کر ان کی خیریت دریافت کی اور موجودہ حالات و مسائل پر بات چیت کی۔ راہل گاندھی آج امپھال ایئرپورٹ پہنچے تو ان کا کانگریس لیڈران و کارکنان نے زوردار استقبال کیا۔ یہاں سے انھوں نے راحتی کیمپوں کا رخ کیا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ آج شام تقریباً 5.30 بجے راہل گاندھی منی پور کی گورنر انوسوئیا اوئیکے سے بھی ملاقات کرنے والے ہیں۔ اس کے بعد شام تقریباً 6.15 بجے وہ منی پور کانگریس دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
Published: undefined
اس سے قبل راہل گاندھی نے امپھال واقع جریبام ہائر سیکنڈری اسکول راحتی کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں تشدد متاثرین کو امداد فراہم کی۔ بعد ازاں انھوں نے چراچندپور ضلع کے توئبونگ واقع راحتی کیمپ کا دورہ کیا۔ وہاں تشدد متاثرین کے ساتھ انھوں نے کچھ دیر گزارا اور ان کے ساتھ پیش آئے واقعات پر کھل کر بات چیت کی۔ کانگریس کے ’ایکس‘ ہینڈل پر کچھ ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ تشدد متاثرین سے بات کر رہے ہیں۔
Published: undefined
آج صبح راہل گاندھی نے آسام میں موجود اس راحتی کیمپ کا بھی دورہ کیا تھا جہاں منی پور تشدد متاثرین پناہ لیے ہوئے ہیں۔ چونکہ آسام میں لاکھوں لوگ سیلاب سے متاثر ہیں، تو انھوں نے سیلاب متاثرین سے بھی ملاقات کی اور ان کی پریشانیوں کو سمجھنے کی کوشش کی۔ راہل گاندھی نے پیر کے روز لکھی پور کے پھلیر تال واقع راحتی کیمپ کا بھی دورہ کیا جہاں سیلاب متاثرین پناہ لیے ہوئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز